قومی خبریں

یو پی میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے لئے جلد نافذ ہوگا این سی ای آر ٹی کا نصاب

عہدیدار نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا تھا کیونکہ کلاس 12 کے بعد زیادہ تر مقابلہ جاتی امتحانات این سی ای آر ٹی کے طرز پر مبنی ہوتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کا نصاب اتر پردیش کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2023-24 سے پہلی کلاس سے تیسری کلاس تک لاگو کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل، اسکول ایجوکیشن، یوپی، وجے کرن آنند کے مطابق بنیادی تعلیم کے محکمے نے منظوری کے لیے کابینہ کو ایک تجویز بھیجی ہے۔ خیال رہے کہ یوپی بورڈ کے اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے این سی ای آر ٹی کی کتابیں پہلے ہی متعارف کرائی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا "حکومت کو تفصیلی تجویز بھیجی گئی ہے۔ این سی ای آر ٹی کی کتابیں مرحلہ وار سرکاری اسکولوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ پہلے ہم کلاس ایک سے 3 تک شروع کریں گے۔ پھر 2024-25 کے سیشن سے اسے کلاس 4 سے 5 میں متعارف کرایا جائے گا۔ اگلے سیشن میں اسے کلاس 6 سے 8 کے طلبا کے لئے متعارف کرایا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

کتابوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کتابیں مارکٹ میں پہلے سے دستیاب ہیں، ان کتابوں کی طباعت کے لیے محکمہ بنیادی تعلیم کو صرف کاپی رائٹ کے لیے رضامندی لینا ہوگی۔ پہلی سے تیسری کلاس کے لگ بھگ 75 لاکھ طلبا این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے مستفید ہوں گے۔

Published: undefined

کونسل کے اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کے نصاب کو نافذ کرنے کا فیصلہ 2018 میں لیا گیا تھا اور اسے 2021-22 تک پہلی سے آٹھویں جماعت تک مرحلہ وار لاگو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن کووڈ- 19 کے پھیلنے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ اب حکومت اگلے سیشن میں کلاس 1 سے 3 تک اور پھر اگلے دو سالوں میں کلاس 8 تک نصاب نافذ کرے گی۔

Published: undefined

مزید برآں، بنیادی تعلیم کا محکمہ اساتذہ کی تربیت کرے گا، جس کے لیے ایک ورک بک ماڈیول تیار کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا تھا کیونکہ کلاس 12 کے بعد زیادہ تر مقابلہ جاتی امتحانات این سی ای آر ٹی کے طرز پر مبنی ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا