قومی خبریں

جھارکھنڈ: نکسلیوں نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر کیا حملہ، آئی ای ڈی دھماکے میں فوجی شہید، دو دیگر زخمی

واقعہ کے فوراً بعد نکسلیوں پر شکنجہ کسنے کے لیے علاقے میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ ایک اور حملے میں نکسلیوں نے ایک پل کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، جس سے مقامی آمد و رفت بند ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

 

رانچی: جھارکھنڈ میں نکسلیوں کی ایک بار پھر بزدلانہ حرکت سامنے آئی ہے۔ گزشتہ دیر رات نکسلیوں نے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے سرنڈا جنگل میں دو مختلف مقامات پر آئی ای ڈی دھماکے کر کے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل مہندر لشکر شہید ہو گئے جبکہ دو جوان انسپکٹر کوشل کمار مشرا اور سب انسپکٹر رام چندر گوگی زخمی ہوئے۔ یہ حملہ نکسلیوں کی طرف سے منائے جانے والے ’ہفتہ مزاحمت‘ کے دوران ہوا، جس سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ضلع پولیس، سی آر پی ایف کی 60 ویں بٹالین اور دیگر سیکورٹی فورسز ایک مشترکہ نکسل مخالف آپریشن کر رہے تھے۔ اس دوران جھرائی کیلا تھانہ علاقے کے سمٹھا گاوں کے بابو ڈیرا علاقے میں نکسلیوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ پہلے آئی ای ڈی دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل مہیندر لشکر شدید طور سے زخمی ہو گئے جن کی بعد میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہیں دوسرے دھماکے میں انسپکٹر کے کے مشرا اور سب انسپکٹر رام چندر گوگی زخمی ہو گئے۔ دونوں کو راؤرکیلا کے اپولو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

شہید مہندر لشکر آسام کے ناگون ضلع کے رہنے والے تھے۔ ان کے جسد خاکی کو رانچی لایا جا رہا ہے، جہاں سی آر پی ایف کیمپ میں انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دی جائے گی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امت رینو نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد علاقے میں تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے اور نکسلیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایک اور حملے میں نکسلیوں نے ایک پل کو بھی دھماکے سے اڑا دیا جس سے مقامی آمد و رفت بند ہوگئی ہے۔

Published: undefined

نکسلیوں کی طرف سے یہ حملہ 8 سے 15 اکتوبر تک منائے جا رہے ’ہفتہ مزاحمت‘ کے درمیان ہوا ہے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ نکسلی علاقے میں کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سرنڈا جنگل طویل عرصے سے نکسلیوں کا گڑھ مانا جاتا رہا ہے، حالانکہ حالیہ برسوں میں ان کی طاقت کمزور ہوئی ہے۔ حال ہی میں کئی نکسلیوں نے ڈی جی پی انوراگ گپتا کے سامنے خود سپردگی کی تھی لیکن اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنظیم اب بھی سرگرم ہے اور انتقامی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined