قومی خبریں

اڈیشہ میں نوین پٹنائک اور نریندر مودی کی شراکت والی حکومت، جس سے کانگریس پارٹی لڑ رہی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اڈیشہ میں نوین پٹنائک کی قیادت والی بی جے ڈی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نریندر مودی اور نوین پٹنائک کی شراکت والی حکومت چل رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

بھونیشور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کے ساتھ ہی اڈیشہ میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نوین سنگھ پٹنائک کی شراکت والی حکومت چل رہی ہے۔

Published: undefined

اڈیشہ میں اپنی بھارت جوڈو نیائے یاترا کے دوسرے دن رورکیلا کے مضافات پنپوش چک کے قریب اپنے روڈ شو کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس آنے والے انتخابات میں بی جے پی اور بی جے ڈی دونوں پارٹیوں سے لڑے گی۔

Published: undefined

انہوں نے ریاست کی نوین پٹنائک حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بے روزگاری کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے اور ریاست کے 30 لاکھ سے زیادہ لوگ کام کے لیے دوسری ریاستوں میں جا چکے ہیں۔ دوسری طرف باہر کے 30 کروڑ پتی تاجر ریاست کو لوٹ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت قبائلیوں، دلتوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا بی جے پی-آر ایس ایس اتحاد کے ذریعہ ملک میں پھیلائی جا رہی نفرت کے خلاف تھی اور بھارت جوڑو نیائے یاترا سماج میں ناانصافی کے خلاف۔ انہوں نے کہا، ’’میں ریاست کے لوگوں کی بات سننے کے لیے اڈیشہ آیا ہوں، جس کے لیے میں نے دن میں سات گھنٹے مختص کیے ہیں۔‘‘ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں آنے کے لیے اوڈیشہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھول دی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’بے روزگاری کی بیماری ملک بھر میں پھیل رہی ہے اور ہر ریاست اس بیماری سے بری طرح متاثر ہے۔ اوڈیشہ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں- 40 فیصد نوجوان تعلیم اور آمدنی سے دور ہیں، ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری اسامیاں خالی ہیں اور لاکھوں نوجوان نوکری کی تلاش میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا، ’’اڈیشہ کے 30 لاکھ سے زیادہ نوجوان نوکریوں کی تلاش میں دوسری ریاستوں میں بھٹک رہے ہیں اور مودی دوست نوین پٹنائک کی سرپرستی میں باہر سے آئے ہوئے 30 ارب پتی صنعت کار ریاست کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔ کانگریس کے ذریعہ بنائے گئے ملک کے بڑے پی ایس یوز بشمول ریل، سیل، پورٹ، ایئرپورٹ وغیرہ آج مودی کی 'متر نیتی' کی وجہ سے فروخت ہو رہے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا، ’’ہماری ترجیح جی ایس ٹی میں اصلاحات کر کے چھوٹی صنعتوں کے لیے نیا معاشی ماڈل تیار کرنا، اندھی نجکاری کو روک کر پی ایس یوز کو بحال کرنا اور خالی سرکاری آسامیوں کو پر کرنا ہے۔ کانگریس کا یہ وژن اڈیشہ سمیت پورے ملک میں روزگار پیدا کر سکتا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined