قومی خبریں

نوکرشاہی جہاد: ’سدرشن ٹی وی‘ نے قوانین کی خلاف ورزی کی، سپریم کورٹ کے سامنے مرکز کا بیان

سدرشن ٹی وی کے ’بنداس بول‘ پروگرام کی مخالفت میں داخل عرضیوں پر جمعرات کو جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images 

’سدرشن ٹی وی‘ کے پروگرام ’بنداس بول‘ میں مسلمانوں سے متعلق متنازعہ مواد پیش کیے جانے سے متعلق مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے بدھ کے روز اپنا حلف نامہ پیش کیا۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے واضح لفظوں میں کہا کہ سدرشن ٹی وی چینل نے مبینہ طور پر نوکرشاہی میں مسلمانوں کی دراندازی سے متعلق اپنے پروگرام ’بنداس بول‘ میں قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ سپریم کورٹ میں داخل حلف نامہ میں مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے 4 نومبر کو پاس کیے گئے اپنے احکام کو پیش کیا ہے۔

Published: undefined

’نوکرشاہی جہاد‘ پر مبنی متنازعہ پروگرام سے متعلق چینل کو جاری کیے گئے ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے یہ احکام جاری کیا تھا۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’آئی ایم سی کے مشوروں پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت کا ماننا ہے کہ حالانکہ اظہارِ رائے کی آزادی بنیادی حق ہے، لیکن پروگرام میں جو مواد دکھایا جا رہا تھا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ چینل نے مختلف آڈیو ویزوئل مواد سے پروگرام کو دکھانے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ وزارت نے اخذ کیا ہے کہ وہ اچھے نہیں ہیں، ہتک آمیز ہیں اور فرقہ واریت کو حوصلہ بخشتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

بہر حال، سدرشن ٹی وی کے ’بنداس بول‘ پروگرام کی مخالفت میں داخل عرضیوں پر جمعرات کو جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ سماعت کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined