قومی خبریں

اہم خبریں: مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کے لیے ضمنی انتخاب 9 اگست کو

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

مغربی بنگال: راجیہ سبھا کے لیے ضمنی انتخاب 9 اگست کو

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے عین قبل ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دنیش ترویدی کی خالی کردہ راجیہ سبھا کی سیٹ پر 9 اگست کو انتخاب ہوگا۔ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دنیش تریویدی نے 12 فروری کو راجیہ سبھا سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں ان کا دم گھٹنے لگا ہے، کیونکہ وہ مغربی بنگال میں جاری تشدد کے لئے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ اب وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔ تریویدی کی مدت اپریل 2026 میں ختم ہونی تھی۔ کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے لئے نوٹیفکیشن 22 جولائی کو جاری کیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو 9 اگست کو ہی ووٹنگ ہوگی۔ پولنگ کے اختتام کے ساتھ گنتی اسی دن ہوگی۔ کمیشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ضمنی انتخاب کے دوران کورونا پروٹوکول کا خیال رکھا جائے گا۔ مئی میں الیکشن کمیشن نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لوک سبھا اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیا تھا۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی کل 9 نشستوں پر قانون ساز کونسل کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

Published: 16 Jul 2021, 5:30 PM IST

کورونا وائرس کے سبب ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی جماعت نہیں ہوگی: خلافت کمیٹی

کولکاتا: کولکاتا شہر میں تاریخی ریڈ روڈ پر اس سال بھی عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ عید کی نماز کا اہتمام کرنے والی خلافت کمیٹی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورت حال اور حکومت کے ذریعہ نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال بھی ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز نہیں ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ ریڈروڈ پر کولکاتا شہر کی سب سے بڑی عید کی نماز ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق عیدین کی نماز کے لئے یہاں 3 لاکھ سے زائد افراد جمع ہوتے ہیں۔ مگر کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز نہیں ہوئی تھی اور اس سال بھی یہ نماز نہیں ہو رہی ہے۔

Published: 16 Jul 2021, 5:30 PM IST

مغربی بنگال: دو مہینے کے بعد کولکاتا میں میٹرو ٹرین سروس شروع

کولکاتا: 61 دنوں بعد کولکاتا شہر کی لائف لائن میٹرو ٹرین سروس عام مسافروں کےلئے کھول دیا گیا ہے۔اسٹیشن کے باہر و پلیٹ فارم پر کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے تاہم ٹرین میں مسافروں کی بھیڑ کی وجہ سے کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے لاک ڈائون کی مدت میں پندرہ دنوں کی توسیع کرتے ہوئے میٹرو ٹرین پانچ دنوں سوموار سے جمعہ تک چلانے کی اجازت دی تھی۔ حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق ایک میٹرو ٹرین میں صرف 50 فیصد مسافر سوار ہوں گے۔ میٹرو سروس صبح 8 بجے سے دمدم اور کوسبھاش اسٹیشن کے درمیان سے شر۔ رات کے آٹھ بجے تک چلے گی۔ ماسک کے بغیر میٹرو اسٹیشن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علا وہ اسمارٹ کارڈ جن کے پاس نہیں ہے انہیں بپی سفر کی اجازت ہوگی۔

Published: 16 Jul 2021, 5:30 PM IST

لکھنؤ: پرینکا گاندھی کے استقبال میں امڈا ہجوم

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی جنرل سکریٹری اور یو پی انچارج پرینکا گاندھی جمعہ کو تین روزہ دورہ پر لکھنؤ پہنچیں۔ لکھنؤ ائیر پورٹ پہنچنے پر پرینکا گاندھی کا زوردار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ یو پی کانگریس نے وہاں کی کچھ تصویریں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اتر پردیش میں بدلاؤ کا کارواں بڑھ چلا ہے...۔‘‘

Published: 16 Jul 2021, 5:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jul 2021, 5:30 PM IST