قومی خبریں

انسانی حقوق کمیشن کا دہلی میٹرو کو نوٹس

کمیشن نے کہا ہے کہ دہلی میٹرو اپنے اسٹیشنوں پر خواجہ سراؤں کے لیے بنائے گئے تمام 347 بیت الخلاءپر لگے سائن بورڈ اور علامتی نشانون کوہٹائے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

قومی انسانی حقوق کمیشن نے دہلی میٹرو کو ایک نوٹس بھیج کرٹرانسجینڈرلوگوں(خواجہ سراؤں) کے لئے بنائے گئے بیت الخلاء پر لگے مبینہ طور سے گمراہ کرنے والے سائن بورڈ ہٹانے کو کہا ہے۔

Published: undefined

ایک شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے کہا ہے کہ دہلی میٹرو اپنے اسٹیشنوں پر خواجہ سراؤں کے لیے بنائے گئے تمام 347 بیت الخلاءپر لگے سائن بورڈ اور علامتی نشانون کو چھ ہفتے کے اندر ہٹاکر اسے کارروائی رپورٹ بھیجے۔

Published: undefined

شکایت میں کہا گیا ہے کہ بیت الخلا پر سائن بورڈز پر اوبھے لنگی لفظ لکھاہے جو گمراہ کن ہے۔ شکایت میں کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہلی میٹرو کو ہدایت دے کہ وہ بیت الخلاء پر لگے سائن بورڈ پر انگریزی میں ٹرانسجنڈر پرسن اورہندی میں اس کے مساوی الفاظ لکھے جائیں۔

Published: undefined

ابھی بیت الخلاء پر بنائے گئے علامتی نشانوں کو ہٹاکر ان کی جگہ پر ٹی لکھاجائے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی اصلاحات استعمال کی جائیں۔قابل ذکر ہے کہ دہلی میٹرو نے حال ہی میں اسٹیشنوں پر ٹرانسجنڈر لوگوں کے لئے الگ سے بیت الخلاء بنایاتھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined