قومی خبریں

’مرکزنے خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کر کے جموں و کشمیر کو اندھیرے میں دھکیل دیا‘، نیشنل کانفرنس

شمیمہ فردوس نے کہا کہ اب کشمیر میں بے چینی و غیر یقینیت عروج پر ہے اور لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ٹور مائی انڈیا
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ٹور مائی انڈیا 

نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اگست 2019 تاریخ میں ایک سیاہ باب رقم ہوا ہے جس دن سے جموں و کشمیر کے عوام پر ناقابل برداشت مشکلات اور مصائب کے پہاڑ ڈھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ تب سے یہاں کے عوام ناگفتہ بہ معاشی اور اقتصادی صورتحال سے دوچار ہے۔ ہر شعبہ سے وابستہ لاکھوں لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں۔ تجارت و کاروباری شعبہ ٹھپ ہے جبکہ تعلیمی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Published: undefined

موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر پر این سی صوبہ کشمیر کی خواتین ونگ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں سے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ کشمیر کے موجودہ حالات 1990 سے بہت زیادہ سے خراب ہیں۔ اب تو یہاں صنف نازک بھی محفوظ نہیں۔ جس کی مثال بٹ مالو میں گزشتہ ہفتے ہوئے انکاﺅنٹر میں کوثر ریاض کی وحشیانہ اور سفاکانہ ہلاکت ہے۔

Published: undefined

شمیمہ فردوس نے کہا کہ کشمیر میں بے چینی اور غیر یقینیت عروج پر ہے، لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں۔ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے خاتمے کے وقت امن و ترقی کے جو بھی اعلانات کئے کشمیر کی زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ مرکز کا یہ اقدام سرے سے ہی ناکام ہوگیا ہے اور اس سے نہ صرف کشمیر کے اندرونی حالات خراب ہوگئے ہیں بلکہ ملک کی سالمیت کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔

Published: undefined

اجلاس کے شرکا نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے شروع کردہ مشترکہ جدوجہد کی بھر پور تائید کرتے ہوئے کہا کہ گپکار اعلامیہ ایک طاقتور اور مضبوط آواز بن کر سامنے آیا ہے اور امید ہے جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نظریات کو بالائے طاق رکھ کر دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لئے متحدہ جدوجہد میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

پارٹی کی صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری نے اجلاس کو صوبہ کشمیر کی پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ پارٹی قیادت کےساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہر ایک چیلنج میں پارٹی کے ساتھ ثبت قدم رہنے کے لئے پرعزم ہے۔

Published: undefined

انہوں نے خواتین ونگ سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمات میں پیش پیش رہیں۔ اجلاس میں آسیہ جمیل، خالدہ جی، ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود، زرینہ بانو، کونثر جان، طاہرہ جان، محبوبہ شاداب بھی موجود تھیں۔اجلاس میں پارٹی کی دیرینہ خاتون لیڈر مرحومہ تاجہ پروین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات