قومی خبریں

نیشنل کانفرنس ہرگز بی جے پی کے ساتھ شامل نہیں ہوگی: عمر عبداللہ

رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لئے سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک مستحکم حکومت بنائے گی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا عمر عبداللہ کی فائل تصویر

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے بیان کہ ’بی جے پی ریاست میں چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک مستحکم حکومت بنائے گی‘ کے رد عمل میں کہا ہےکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا ان ساتھیوں میں انتخابات سے قبل بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی جرات ہے یا یہ لوگ پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد جیسا حیران کن الائنس کریں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لئے سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک مستحکم حکومت بنائے گی۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس مادھو کے ان ساتھیوں میں ہرگز شامل نہیں ہوگی۔ این سی نائب صدر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا 'دوست دوست نا رہا۔۔۔۔۔۔۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا ان ساتھیوں میں انتخابات سے قبل ہی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کی جرات ہے یا یہ لوگ پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد جیسا حیران کن الائنس کریں گے۔اور یہ بات واضح کرتا ہوں کہ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ان ساتھیوں میں شامل نہیں ہوگی'۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں سال گذشتہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت اس وقت پاش پاش ہوگئی جب بی جے پی نے اچانک حمایت واپس لینے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ریاست میں گورنر راج نافذ ہوا اور پھر 6 مہینوں کے بعد صدر راج نافذ ہوا جو فی الحال جاری ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کی اتحادی تھی اور عمر عبداللہ اس وقت مرکزی وزیر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز