قومی خبریں

ڈومیسائل قانون کا مقصد پشتینی باشندوں کو بے اختیار اور محتاج بنانا: نیشنل کانفرنس

نیشنل کانفرنس مرکزی حکومت پر زور دیتی ہے کہ ڈومیسائل قانون کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نیشنل کانفرنس نے ایک بار پھر ڈومیسائل قانون کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ڈومیسائل اسناد کی اجرائی کو ناقابل قبول اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

پارٹی کے ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اور اس کے خلاف غصے کے اظہار سے ثابت ہوا ہے کہ اقامتی قانون روز اول سے ہی غلط تھا اور اس بارے میں عوامی سطح پر جو خدشات پائے جارہے تھے وہ بالکل صحیح ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

انہوں نے کہا کہ تنظیم نوایکٹ 2019، جس کے تحت ریاست کا اپنا آئین ہونے کے باوجود جموں وکشمیر کا درجہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے منقسم کیا گیا، غیر آئینی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس معاملے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج ہوا اور معاملہ عدالت عظمیٰ کے روبرو زیر سماعت ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو پر مشتمل ڈومیسائل نظام کے تحت (ریاستی قوانین کی اصلاح) آرڈر 2020 اورجموں وکشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (طریقہ کار) قواعد 2020، کا فریم ورک اور اس نظام کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی انتظامیہ آئینی سکیم سے جڑے ہوئے ہیں اور جس تنظیم نو ایکٹ کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وہ ابھی عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے اور سب سے اعلیٰ آئینی عدالت کے احترام میں اس قسم کے اقدامات سے باز رہنا چاہئے۔ ایساقانون، جس کی آئینی حیثیت عدالت عظمیٰ میں زیر بحث ہو، کے اختیارات کا استعمال کرنا حتمی نتائج پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 5 اگست 2019 کے بعد پارلیمنٹ اور اس کے باہر جو موقف اپنایا ہے اُس کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ، آئینی ضمانتوں پر ڈاکہ زنی، ریاست کی تنزلی اور تقسیم یکطرفہ اور غیر آئینی ہونے کی ساتھ ساتھ آئین کے بنیادی ڈھانچے کی خلاف ورزی ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

پارٹی نے اس بارے میں قانونی لڑائی کے لئے عدالت عظمیٰ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے اور کیس اس وقت زیر سماعت ہے۔ اس کے علاوہ تینوں خطوں کے عوام نے بھی 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو مسترد کیا ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ڈومیسائل اسناد کی اجرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ایسے اقدامات کی فوری منسوخ کا مطالبہ کرتی ہے۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

انہوں نے کہا کہ اقامتی قانون سے نہ ہماری زمینیں محفوظ ہیں اور نہ ہی ہمارے بے روزگار نوجوانوں کیلئے نوکریاں دستیاب رہیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقامتی قانون اور ڈومیسائل اسناد کی اجرائی دونوں عوام کُش ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف غیر ریاستوں کے سیلاب کے لئے یہاں کا دروازہ کھل جائے گا بلکہ یہ اقدام یہاں کے پشتینی باشندوں کو پشت بہ دیوار کر دے گا اور انہیں مصائب اور مشکلات کے بھنور میں دھکیل دے گا۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل قانون کا مقصد جموں وکشمیر اور لداخ کے پشتینی باشندوں کو سیاسی اور اقتصادی طور بے اختیار اور محتاج بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتی رہے گی اور پُرامن طریقوں سے اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھی گی۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس مرکزی حکومت پر زور دیتی ہے کہ ڈومیسائل قانون کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2020, 6:30 AM IST