قومی خبریں

توہین رسالت کے واقعہ پر نیشنل کانفرنس برہم

فرقہ پرست عناصر جموں وکشمیر میں روایتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور عوام کو ان کے مذموم منصوبوں کو سمجھ کر آپسی بھائی چارے کو بنائے رکھنا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ برائٹر کشمیر
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ برائٹر کشمیر 

نیشنل کانفرنس نے صوبہ جموں میں توہین رسالت اور فرقہ پرستی پر مشتمل رونما ہوئے دیگر شرانگیز واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس میں ملوث افراد کو کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی پیغمبراسلام کی توہین اور ریاست میں آپسی بھائی چارے کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

Published: undefined

پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھارت رکشا منچ کے اراکین کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر زبردست غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ فرقہ پرست شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایسے فرقہ پرست عناصر جموں وکشمیر میں روایتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور عوام کو ان کے مذموم منصوبوں کو سمجھ کر آپسی بھائی چارے کو بنائے رکھنا چاہئے۔

Published: undefined

ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مذکورہ جماعت کے رکن کے خلاف نہ صرف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے بلکہ اس کے اقدام کے پیچھے کے مقاصد اور اصل محرکات کا بھی پتہ لگایا جانا چاہئے تاکہ ایسے کسی بھی منصوبہ کو پہلے ہی ناکام بنایا جاسکے جس کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانا اور فرقہ وارایت کو ہوا دینا ہو۔

Published: undefined

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھیں اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined