قومی خبریں

اہم خبر: کوشش کرنے والے کبھی شکست نہیں کھاتے، اسرو کے سربراہ شیون

گولی باری کے واقعہ میں ایک بچی سمیت 4 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے ایک اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کوشش کرنے والے کبھی شکست نہیں کھاتے، اسرو کے سربراہ شیون

بنگلورو: انڈین اسپیس تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سربراہ کے شیون نے چندریان۔2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد اسرو کے مشنوں کا ذکر کرتے ہوئے سنیچر کو کہا ہے کہ کوشش کرنے والے کبھی ہار نہیں مانتے۔ ڈاکٹر شیون نے انگلینڈ کے سابق وزیراعظم اور سیاستداں ونسٹن چرچل کے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’نہ توکامیابی آخری ہے اور نہ ناکامیابی خطرناک ہے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

انہوں نے کئی ٹوئٹ کیے اور اسرو کے کئی مشنوں کی اطلاع دی۔ ڈاکٹر شیون نے کہا کہ اسٹرواسیٹ، آدتیہ ایل۔1، گنگایان، منگل یان۔2 اور چندریان۔3 اسرو کے بڑے مشن ہیں۔ واضح رہے کہ چاند کی سطح پر اترنے سے محض 1ء2 کلومیٹر پہلے تک چندریان۔2 مہم منصوبہ بند پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہا تھا لیکن آخری وقت میں وکرم لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

معاشی بحران پر بہانے بنانا بند کرے حکومت: کانگریس

کانگریس نے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ حکومت کو معاشی بحران کے سلسلے میں یہ بہانا بنانا بند کرنا چاہئے کہ لوگوں نے گاڑی خریدنا چھوڑ کر کیب جیسے متبادل کا استعمال شروع کر دیا ہے اور کچھ لوگ الیکٹرونک گاڑی خرید رہے ہیں اس لئے آٹوموبايل کے شعبے میں گراوٹ آئی ہے۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

پارٹی نے کہا ’’حقیقت یہ ہے کہ نوٹ بندی اور غلط طریقے سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کواقتصادی بحران کا سامنا ہے اور حکومت کو اس حقیقت کو تسلیم کرکے اس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

جمہوریت میں کام کرنے لائق ماحول بننے کے بعد نظر بند کشمیری لیڈران ہوں گے آزاد: اجیت ڈووال

قومی حفاظتی مشیر اجیت ڈووال نے نظر بند کشمیری لیڈروں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ صرف نظر بند ہیں اور ان کے اوپر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر کشمیری لیڈروں کو نظر بند نہیں کیا جاتا تو نظامِ قانون برقرار رکھنے میں مشکلیں پیدا ہو سکتی تھیں اور اگر جلسے ہوتے تو دہشت گرد ان حالات کا استعمال کرتے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے کسی مقامی لیڈر پر ملک سے غداری یا مجرمانہ معاملوں کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ جب تک جمہوریت میں کام کرنے کے لیے ماحول نہیں بنتا، اس وقت تک وہ لوگ نظر بند رہیں گے۔ پوری امید ہے کہ جلد ہی وہاں کے حالات بدلیں گے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

یوپی قانون ساز اسمبلی کے لئے ایس پی نے 5 امیدواروں کا اعلان کیا

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے سنیچر کو اترپردیش قانون ساز اسمبلی کی گریجویٹ سیٹوں کے لئے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈاکٹر اسیم یادو کو آگرہ، رام سنہا رانا کو لکھنؤ،ڈاکٹر مان سنگھ کو الہ آباد۔جھانسی،آشوتوش سنہا کو ورانسی اور شمشاد احمد ملک کو میرٹھ گریجویٹ اسمبلی حلقوں سے امیدوار بنایا گیاہے۔ اترپردیش قانون ساز اسمبلی میں گریجویٹ اینڈ ٹیچر زمرے سے منتخب 11 اراکین کی میعاد کار 06مئی 2020 میں پوری ہوجائے گی۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

پاکستان نے صدر جمہوریہ کووند کے لیے ائیر اسپیس کھولنے سے کیا انکار

پاکستان نے ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کا طیارہ اپنے ائیر اسپیس سے گزرنے دینے کی اجازت نہیں دی۔ ہندوستان نے پاکستان سے صدر جمہوریہ کے آئس لینڈ دورہ کے لیے اس کا ائیر اسپیس استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انھوں نے ہندوستان کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کووند پیر کے روز آئس لینڈ کے دورہ پر روانہ ہونے والے ہیں اور وہ سوئٹزرلینڈ اور سلووینیا کا بھی دورہ کریں گے۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

ہم چندریان-2 کے ذریعہ ہی چندریان-3 کا سفر طے کریں گے: اکشے کمار

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے چندریان-2 کے ناکام ہونے کے بعد یہیں سے چندریان-3 کے سفر کے آغاز کا تذکرہ اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کوئی بھی سائنس بغیر تجربہ کے نہیں ہوتا۔ اس چیز میں ہم کبھی کامیاب ہو جاتے ہیں تو کبھی کچھ نیا سیکھتے ہیں۔ اِسرو کے بہترین سائنسدانوں کو میرا سلام ہے، ہمیں ان پر فخر ہے اور پورا بھروسہ ہے کہ ہم چندریان-2 کے ذریعہ ہی چندریان-3 کا سفر طے کریں گے۔ ہم دوبارہ اٹھ کھڑے ہوں گے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

معیشت کو لے کر پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ، کہا ’یہ وقت جشن منانے کا نہیں‘

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے معیشت کے ایشو پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت 100 دن کا جشن منانے جا رہی ہے۔ لیکن آٹو سیکٹر، ٹرانسپورٹ سیکٹر، مائننگ سیکٹر کو تو یہ جشن بربادی کے جشن جیسا لگے گا۔ ہر سیکٹر سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور ملازمتیں جانے کی خبریں آ رہی ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ وقت جشن منانے کا نہیں بلکہ معیشت میں بھروسہ بنانے کا ہے۔ پرینکا نے پوچھا کہ ’’کیا حکومت کے پاس اس سچ کے اعتراف کی ہمت ہے؟‘‘

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

اِسرو کے ہر رکن پر ہمیں فخر، پورا ملک ان پر بھروسہ کرتا ہے: پرینکا گاندھی

چندریان-2 مشن کے دوران سافٹ لینڈنگ میں ناکامی کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اِسرو ٹیم کے ہر رکن کی حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا ہے کہ پورا ملک ان پر بھروسہ کرتا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اِسرو میں کام کرنے والے ہر شخص پر ہمیں فخر ہے۔ ناکامی سفر کا ایک حصہ ہے، اس کے بغیر کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور آپ پر بھروسہ کرتا ہے۔‘‘

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

سرکاری افسر کی خودکشی پر کانگریس نے یوگی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

کانگریس نے یو پی میں ایک افسر کے ذریعہ کودکشی کرنے کے واقعہ پر یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ یہ واقعہ بی جے پی حکومت کی خراب حکمرانی کا نتیجہ ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت میں اگر ایک افسر اپنی زندگی گزارنے میں اچھا محسوس نہیں کر رہا ہے تو پھر عام لوگوں کی حالت کیا ہوگی۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

جموں و کشمیر: سوپور میں دہشت گردوں کی گولی باری میں ایک بچی سمیت 4 زخمی

جموں و کشمیر کے سوپور میں دہشت گردوں کے ذریعہ عام لوگوں پر اندھا دھند گولی چلائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس گولی باری کے واقعہ میں ایک بچی سمیت 4 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے ایک اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Sep 2019, 10:10 AM IST