قومی خبریں

’اے آئی پر بڑی بڑی باتیں کرنے والے نریندر مودی خود اے آئی سے تھر تھر کانپتے ہیں‘، کانگریس نے مثالوں کے ساتھ کیا حملہ

سپریا شرینیت نے کہا کہ کچھ اے آئی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کا حکم بی جے پی حکمراں ریاستی حکومتوں کی پولیس، مثلاً بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجا۔

<div class="paragraphs"><p>پریس کانفرنس کرتی ہوئیں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت</p></div>

پریس کانفرنس کرتی ہوئیں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت

 

تصویر: پریس ریلیز

کانگریس نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کی گئی ’اے آئی جنریٹیڈ‘ ویڈیوز کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان اور سوشل میڈیا و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیف سپریا شرینیت نے آج اس تعلق سے پریس کانفرنس کر کئی اہم حقائق میڈیا کے سامنے رکھے۔ انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں ’اے آئی‘ یعنی ’مصنوعی ذہانت‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ہندوستان کی آرٹیفیشیل انٹلیجنس جذبات کا دم گھونٹنے میں مودی حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پہلے تجارتی معاہدہ میں امریکہ کو اپنا سارا ڈاٹا سونپنا، اور پھر ابھی چل رہی اے آئی سمٹ میں بدانتظامی کے درمیان جھوٹ اور چوری کے جو شرمناک انکشافات ہوئے ہیں، انھوں نے ملک کی شبیہ داغدار کر دی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined