قومی خبریں

نریندر مودی نے پورے ملک کو قطار میں کھڑا کر خود ذمہ داری سے پلہ جھاڑ لیا ہے: کانگریس

کانگریس کا کہنا ہے کہ لوگ ایل پی جی کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑے ہیں۔ کسی کے گھر کئی دنوں سے چولہا نہیں جلا، تو کوئی اپنا سارا کام چھوڑ کر ایل پی جی کے لیے بھٹک رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے کے لیے دھوپ میں بھوکے پیاسے قطار بند لوگ</p></div>

ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے کے لیے دھوپ میں بھوکے پیاسے قطار بند لوگ

 

ویڈیو گریب

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے مختلف ممالک میں پیدا ایندھن بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی ایل پی جی بحران دیکھنے کو مل رہا ہے اور مہنگائی بھی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ مودی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی کمی نہ ہونے کا دعویٰ بھلے ہی کر رہی ہے، لیکن اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس لگاتار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زمینی سچائی سامنے لانے کے لیے گراؤنڈ رپورٹس کی ویڈیوز شیئر کر رہی ہے۔ آج کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر راجدھانی دہلی کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے، جو مودی حکومت کے دعووں کی قلعی کھول رہی ہے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی کی اس ویڈیو میں درجنوں افراد ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے کے لیے قطار بند نظر آ رہے ہیں۔ سبھی پریشان ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے کئی گھروں میں کچھ دنوں سے چولہے نہیں جلے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’یہ ویڈیو ملک کی راجدھانی دہلی کی ہے، جہاں لوگ ایل پی جی کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہیں۔ کسی کے گھر کئی دنوں سے چولہا نہیں جلا، تو کوئی اپنا سارا کام چھوڑ کر ایل پی جی کے لیے بھٹک رہا ہے۔‘‘ مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’نریندر مودی نے پورے ملک کو قطار میں کھڑا کر دیا ہے اور خود ذمہ داری سے پلہ جھاڑ چکے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined