قومی خبریں

ناردا اسٹنگ آپریشن: بی جے پی رہنما اور سابق میئر شوبھن چٹرجی سی بی آئی کے سامنے پیش

ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر شوبھن چٹرجی سی بی آئی کے دفتر نظام پلس میں پہنچ کر اپنی آواز کا نمونہ دیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ خاتون دوست بیساکھی بنرجی بھی موجود تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لینے والے شوبھن چٹرجی نے بدھ کے روز سی بی آئی کے دفتر نظام پلیس میں پہنچ کر اپنی آواز کا نمونہ دیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی خاتون دوست بیساکھی بنرجی بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد شوبھن چٹرجی نے پہلی مرتبہ سی بی آئی کا سامنا کیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل سی بی آئی نے شوبھن چٹرجی کو نوٹس دیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے اس وقت وہ دہلی میں تھے۔ 2016 میں سامنے آئے اس اسٹنگ آپریشن میں شوبھن چٹرجی کو ویڈیوفوٹیج میں روپے لیتے ہوئے دکھلایا گیا ہے۔سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق ناردا نیوز پورٹل کے سی ای او میتھوز سیموئل کے بیان اور شوبھن چٹرجی کے بیان میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔

Published: undefined

ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری کو بھی آج سی بی آئی کے سامنے پیش ہونا ہے۔سیموئل کو بھی جانچ ایجنسی نے آج ہی طلب کیا تھا مگر ذرائع کے مطابق وہ آج نہیں آئیں گے اور انہوں نے ای میل کے ذریعہ جانچ ایجنسی کو بتادیا ہے۔دوسری جانب ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ اپوروا پوتدار سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہوکر اپنی آواز کا نمونہ دیا۔سی بی آئی آواز کا نمونہ حاصل کرکے ویڈیو میں موجود آواز سے ملائے گی۔سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد ہی ملزمین کے آواز کا نمونہ حاصل کررہی ہیں۔

Published: undefined

سیموئل نے بتایا تھاکہ انہوں نے الکیمسٹ کمپنی کے مالک کے ڈی سنگھ جو ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں کی مدد سے ہی اس اسٹنگ آپریشن کو انجام دیا تھا۔کے ڈی سنگھ سے بھی سی بی آئی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سی بی آئی نے ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی، سابق ریاستی وزیر مدن مترا، آئی پی ایس آفیسر ایس ایم مرزا اور سابق ڈپٹی میئر کلکتہ کارپوریشن اقبال احمد کی آواز کا نمونہ حاصل کرچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined