قومی خبریں

نینی تال: دودھ کی 27 مصنوعات کے داموں میں اضافہ

نینی تال مِلک پروڈیسرز کوآپریٹو اسوسی ایشن لمیٹڈ نے ایندھن اور پیکنگ مصنوعات مہنگی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے آنچل برانڈ ملک سمیت 27 دودھ مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 30 روپے تک کا اضافہ کیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ہلدوانی: اتراکھنڈ میں نینی تال مِلک پروڈیسرز کوآپریٹو اسوسی ایشن لمیٹڈ نے ایندھن اور پیکنگ مصنوعات مہنگی ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ سے اپنے آنچل برانڈ ملک سمیت 27 دودھ مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے 30 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

نینی تال مِلک پروڈیوسرز کوآپریٹو اسوسی ایشن لمیٹڈ لال کنواں کے صدر مکیش نے آج یہاں بتایا کہ ایندھن کی شرحوں میں اضافہ اور پیکنگ کا سامان مہنگا ہونے کی وجہ سے ادارے کو مجبور ہوکر دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی شرحوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کے دودھ کی قیمتوں میں دو روپے سے لےکر آٹھ روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں نینی تال مِلک کوآپریٹو اسوسی ایشن لمیٹڈ لال کنواں سے جڑے تقریباً 26 ہزار پروڈیوسر اراکین کو راحت دینے کے مقصد سے دودھ کی خرید کی شرحوں میں بھی آج سے ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ بکنے والا پروڈکٹ اسٹینڈرڈ دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔وہیں پنیر کی قیمت میں فی کلوگرام 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

الگ الگ وزن کے دہی کے پیکٹوں کی قیمت ایک سے تیس روپے تک بڑھائی گئی ہے۔ جبکہ 400 ملی لیٹر مسالحہ چھاچھ اور 15 گرام مکھن کی ٹکیا کی شرحوں کو غیر تبدیل شدہ رکھا گیا ہے۔

قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ 1000 ملی لیٹر گھی اور ایک کلوگرام کریم میں آیا ہے۔ جہاں پہلے صارفین کو 1000 ملی لیٹر گھی 470 روپے میں ملتا تھا وہیں اب یہ صارفین کو 500 روپے میں مہیا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک کلوگرام کریم کےلئے بھی صارفین کو اب 30 روپے زیادہ خرچ کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined