قومی خبریں

تحفے اور شادی کا فریب! خاتون سے 4.5 لاکھ کی ٹھگی، دو خواتین گرفتار

مظفر نگر میں سائبر ٹھگی کے الزام میں دو خواتین گرفتار، 43 ہزار روپے نقد، دو پاس بکس اور 19 ڈیبٹ کارڈ برآمد۔ متاثرہ خاتون سے 4.5 لاکھ روپے ہتھیائے گئے، پولیس نے 12.78 لاکھ روپے فریز کر دیے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر میں پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سائبر ٹھگی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا حصہ تھیں۔ ان کے قبضے سے 43 ہزار روپے نقد، دو پاس بکس اور 19 ڈیبٹ کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، یہ دونوں خواتین ایک سائبر ٹھگی میں ملوث تھیں، جس میں ایک خاتون سے ساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔ شاہ پور تھانہ علاقے میں 25 فروری کو درج رپورٹ کے مطابق، ایک شخص نے متاثرہ خاتون کی بیٹی کو انسٹاگرام پر شادی کا جھانسہ دیا اور قیمتی تحائف بھیجنے کا دعویٰ کیا۔

Published: undefined

بعد میں کسٹم ڈیوٹی کے نام پر پیسے مانگے گئے، پھر کہا کہ اسے سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے اور رہائی کے لیے مزید رقم درکار ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 4.5 لاکھ روپے وصول کر لیے گئے۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ رقم دو خواتین، شاہین اور بسو، کے بینک کھاتوں میں منتقل کی گئی جو میرٹھ کی رہائشی ہیں۔ یہ خواتین 10 فیصد کمیشن کے عوض اپنے بینک کھاتوں میں رقم وصول کرتیں اور پھر اے ٹی ایم سے نکال کر اصل ملزمان کے کھاتوں میں بھیج دیتی تھیں۔ ان کے نام پر 17 بینک اکاؤنٹس تھے جو سائبر دھوکہ دہی میں استعمال کیے جا رہے تھے۔

Published: undefined

پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ اصل ملزمان کے 33 بینک کھاتوں کا سراغ لگایا گیا ہے، جن میں پچھلے چار ماہ میں تقریباً 6.44 کروڑ روپے کا لین دین ہوا۔ پولیس نے ان میں سے 12.78 لاکھ روپے منجمد کر دیے ہیں، جس میں سے متاثرہ خاتون کو اس کی رقم واپس دلائی جائے گی۔ کلیدی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ان کے نیٹ ورک کا پتہ لگا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined