قومی خبریں

حیدرآباد میں موسی ریور فرنٹ کو ملے گی ترقی، تلنگانہ کی ریونت حکومت نے تیار کیا منصوبہ

حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ حکام تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے موزوں ڈیزائن کا انتخاب کریں

<div class="paragraphs"><p>موسی ریور فرنٹ / Getty Images</p></div>

موسی ریور فرنٹ / Getty Images

 
NOAH SEELAM

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ تین سالوں کے اندر موسی ریور فرنٹ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے۔ نئی کانگریس حکومت کے ذریعہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد میں موسیی ریور فرنٹ کے 55 کلومیٹر کو تیار کیا جائے گا۔

حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ حکام تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے موزوں ڈیزائن کا انتخاب کریں۔

Published: undefined

ریونت ریڈی نے کہا کہ ڈیزائن میں تمام سہولیات جیسے تفریحی پارکس، آبشار، بچوں کے پانی کے کھیل، اسٹریٹ وینڈرز، تجارتی علاقے، شاپنگ مال وغیرہ کو سماج کے تمام طبقات کی سہولت کے لیے فراہم کیا جانا چاہیے۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دیگر ریاستوں اور بیرون ملک شروع کئے گئے اس طرح کے ریور فرنٹ ترقیاتی منصوبوں کے ڈیزائن کا مطالعہ کریں۔

Published: undefined

ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ تین ماہ کے اندر متعلقہ کام شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔ ناگہانی سیلاب سے نمٹنے کے لیے بارش کے پانی کو تالابوں میں ڈالنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ موسی ریور فرنٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، ایک سیاحتی سرکٹ ڈیزائن کیا جائے گا جس میں تاریخی عمارتوں، چارمینار، تارامتی بارہداری اور دیگر سیاحتی مقامات موسی کیچمنٹ کے علاقوں میں واقع ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ