قومی خبریں

سری نگر کے پارمپورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں دکاندار ہلاک

جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ میں گزشتہ رات نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مہلوک دکاندار کی شناخت غلام محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ میں گزشتہ رات نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک دکاندار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مہلوک دکاندار کی شناخت غلام محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

Published: undefined

نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے اس واقعہ کے بعد پورے ضلع سری نگر میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے شہر کی تمام سڑکوں بالخصوص اضلاع کو سری نگر کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی ہیں جہاں دو پہیہ اور سہ پہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے گزشتہ رات دیر گئے غلام محمد پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنی دکان بند کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اس طرح کے مزید حملوں کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کو الرٹ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں نامعلوم اسلحہ برداروں نے 26 اگست کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں دو افراد کو اغوا کے بعد ہلاک کیا۔ مہلوک افراد کی لاشیں ترال کے جنگلی علاقہ سے برآمد ہوئی تھیں۔ مہلوکین کی شناخت عبدالقدیر کوہلی ساکنہ راجوری اور منظور احمد ساکنہ کھنمو سری نگر کے طور پر ہوئی تھی۔

Published: undefined

دریں اثنا وادی میں جمعہ کو مسلسل 26 ویں دن بھی ہڑتال رہی۔ وادی بھر میں فون و انٹرنیٹ خدمات کی معطلی جاری رکھی گئی ہے۔ سرکاری دفاتر، بنکوں اور ڈاک خانوں میں معمول کا کام کاج بری طرح سے متاثر ہے۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ وادی میں ریل خدمات بھی گزشتہ زائد از تین ہفتوں سے معطل ہے۔

Published: undefined

وادی میں معمول کی زندگی 5 اگست کو اس وقت معطل ہوئی جب مرکزی حکومت نے ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 ہٹادی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنانے کا اعلان کردیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined