قومی خبریں

بابا صدیقی قتل معاملہ میں ممبئی پولیس نے 26 ملزمین پر لگایا مکوکا

بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی شب ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر سے باہر نکلنے کے دوران گولی ماری گئی تھی، انھیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا لیکن بچایا نہیں جا سکا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>بابا صدیقی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BabaSiddique">@BabaSiddique</a></p></div>

بابا صدیقی، تصویر @BabaSiddique

 

این سی پی لیڈر بابا صدیقی قتل معاملے میں ممبئی پولیس نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 26 ملزمین پر مکوکا (مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ) لگا دیا ہے۔ افسران نے ہفتہ کے روز اس تعلق سے جانکاری دی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ بابا صدیقی قتل معاملہ میں اب بھی 3 ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بابا صدیقی کو رواں سال 12 اکتوبر کی شب ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر سے باہر نکلنے کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔ انھیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کئی ملزمین کو گرفتار کیا اور پوچھ تاچھ میں کچھ اہم باتیں نکل کر سامنے آئیں۔

Published: undefined

جہاں تک ’مکوکا‘ کا تعلق ہے، مہاراشٹر حکومت نے یہ قانون 1999 میں بنایا تھا۔ اس کا اصل مقصد منظم اور انڈرورلڈ کرائم کو ختم کرنا ہے۔ 2002 میں دہلی حکومت نے بھی اسے نافذ کیا۔ فی الحال مہاراشٹر اور دہلی میں ہی یہ قانون نافذ ہے۔ اس کے تحت منظم جرائم، جبراً وصولی، تاوان کے لیے اغوا، قتل یا قتل کی کوشش، دھمکی، وصولی سمیت ایسا کوئی بھی غیر قانونی کام جس سے بڑے پیمانے پر پیسے بنائے جاتے ہیں، شامل ہے۔

Published: undefined

مکوکا کے تحت پولیس کو چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے 180 دن کا وقت مل جاتا ہے، جبکہ تعزیرات ہند کی دفعہ کے تحت یہ وقت صرف 60 سے 90 دن ہے۔ مکوکا کے تحت ملزم کی پولیس ریمانڈ 30 دن تک ہو سکتی ہے، جبکہ تعزیرات ہند کے تحت یہ زیادہ سے زیادہ 15 دن ہوتی ہے۔ مکوکا کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا پھانسی ہے، جبکہ کم از کم 5 سال قید کا التزام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined