قومی خبریں

ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن کی تردید، سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے سے بچنے کی اپیل

محکمہ پولس کی جانب سے دوبارہ لاک ڈاؤن سے متعلق خبروں کی واضح تردید کر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، اور ایسی خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

فیک نیوز، تصویر گیٹی ایمج
فیک نیوز، تصویر گیٹی ایمج 

ممبئی: ممبئی شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے جانے کی تردید کرتے ہوئے محکمہ پولس نے سوشل میڈیا پر گشت کررہی ان خبروں کو محض ایک افواہ قرار دیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس بے بنیاد خبر کو سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی ذریعے سے کسی کو بھی شیئر نہ کریں کیونکہ ایسے پیغامات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ممبئی میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے پیش نظر، ممبئی پولیس کے ڈی سی پی آپریشن نے دو روز قبل ممبئی شہر میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت 30 ستمبر تک حکم امتناع نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ممبئی شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ لگائے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی اور شہریوں میں اضطراب اور بے چینی پیدا ہوئی۔

Published: undefined

محکمہ پولس کی جانب سے اس ضمن میں واضح تردید کرکے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، اور ایسی خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ کرفیو 144 کا جو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے اس میں غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ایک سے زائد مجمع کے جمع ہونا بھی ممنوعہ ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ, سائبر سیل اور دیگر ذرائع نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے اس قسم کے گمراہ کن پیغامات پر نظر رکھنا شروع کردی ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے طور پر ایسے پیغامات کو حذف بھی کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود اس قسم کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جو شہریوں کو مضطرب کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

Published: undefined

ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون سنیل کولہے نے بتایا کہ دفعہ 144 سرکار کی گائڈ لائن کی مناسبت سے ہی جاری کیا گیا ہے اس کا مطابق غیر ضروری نقل و حمل پر روک لگانا ہے، پوری خدمات یا عام شہری زندگی کو مفلوج کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لاک اور نئی شروعات کے تحت جو رعایات عوام کو دی گئی ہیں وہ باقی رہیں گی اس پر اس دفعہ کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ تاہم، غیر ضروری خدمات پر روک بر قرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر نے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون سنیل کولہے نے کہا اب جبکہ ممبئی شہر میں تمام خدمات معمولات پر واپس آچکی ہے ایسی صورتحال میں جو کوئی بھی دوبارہ لاک ڈاؤن کا گمراہ کن پیغام عام کر رہا ہے وہ محض افواہ ہے۔ بلا تصدیق غیر مصدقہ پیغام عام کرنے کی عادت سے ہمیں خود کو دور رکھنا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 میں ہر ماہ توسیع کی جاتی ہے یہ اسی کا ایک حصہ ہے۔ انھوں نے وضاحت کی ہے کہ ریاستی اور مرکزی سرکار سے ان لاک اور نئی شروعات کے تحت جاری رعایت پر باقی رہے گی اور معمولات کے مطابق ہی لاک ڈاؤن کو ان لاک کی جانب گامزن کیا جائے گا۔ سنیل کولہے نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اس میں عوام کا بھی تعاون درکار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined