قومی خبریں

ممبئی: معروف مسلم سیاست داں شیخ شمیم احمد کا انتقال، آج تدفین ہوگی

ممبئی کے معروف سیاستداں اور سابق ایم ایل اے شیخ شمیم احمد اتوار کے روز انتقال کر گئے ان کی تدفین پیر یعنی کہ آج جنوبی ممبئی کے ناریل واڑی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: معروف سیاستداں اور سابق ایم ایل اے شیخ شمیم احمد اتوار کے روز انتقال کر گئے ان کی تدفین پیر یعنی کہ آج جنوبی ممبئی کے ناریل واڑی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم شمیم شیخ کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے معروف شاعر عبید اعظم اعظمی اور شیخ عبد الرحمن اور دو بیٹیاں ڈاکٹر شیخ سلمی اور شیخ عذرا شامل ہیں۔

Published: undefined

مرحوم شیخ شمیم احمد 1980 میں چنچپوکلی (بائیکلہ) اسمبلی حلقہ سے کانگریسی کے ٹکٹ پر مہاراشٹر اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے اور ایک ایم ایل اے کی حیثیت سے اس مسلم اکثریتی حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کو تکمیل تک۔پہنچایاتھا۔ وہ ایک طویل عرصے تک ممبئی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر بھی رہے۔

شیخ شمیم احمد مہاراشٹر اسمبلی میں مسلم مسائل کو بے با کی سے اٹھانے کے لیے پہچانے جاتے تھے اور اپنے سیاسی کیریئر میں انھوں نے بلا تفریق مذہب و ملت عوام کے لیے دن رات کام کیا۔

Published: undefined

تیزی سے بدلتے سیاسی منظر نامے سے دل برداشتہ شیخ شمیم احمد نے عملی سیاست سے نوے کی دہائی میں کنارہ کشی اختیار کر لی تھی،ضعیف العمری کے سبب بھی زیادہ سر گرم نہیں رہے،سن کے چھوٹے صاحب زادہ عبدالرحن اور ایک رشتہِ دارکے بیرون ملک۔سے آمد کے بعد ہی تدفین عمل میں آئے گی۔سن بڑے صاحبزاد ہ عبید اعظم اعظمی معروف شاعر ہیں اورسن کی شاعری دل کو چھو لیتی ہے جبکہ ممبئی کے روزنامہ ہم آپ میں۔روزانہ قطعہ شائع ہوتا ہے۔

Published: undefined

ان کے انتقال پر شعبہ اردو کے اسسٹنٹ لیکچرار قمر صدیقی نے گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیاست کے علاہ وہ ادبی سرگرمیوں میں بھی سرگرم رہے اور ان کا تعلق کئی اداروں سے رہا،صحافی جاوید جمال الدین نے کہاکہ 80 کی دہائی میں جب جنتا پارٹی کا عروج تھا،کانگریس کے ٹکٹ پر شمیم شیخ کی کامیابی ان کی مقبولیت کی علامت تھی ،انہوں نے کئی ترقیاتی کام کیے اور اس کے لیے یاد رکھا جائے گا ،پہلے جنوبی ممبئی میں ورلی علاقے میں رہائش پذیر تھے،لیکن بعد میں کرلیا منتقل ہوگئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined