
لائیو کنسرٹ، تصویر اے آئی
ممبئی میں منعقد لائیو کنسرٹ میں ڈرگس پارٹی کی گئی۔ اس دوران ڈرگس کی اوورڈوز لینے کی وجہ سے 2 طلبہ کی موت ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے منتظم سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں آکاش سامال، ونود جین، پرتیک پانڈے، آنند پٹیل، رونک کھنڈیلوال اور بالاکرشن کُروپ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے 15 سے 20 لوگوں کے بیان درج کیے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ متوفی طلبہ کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے، یہ دونوں اپنے دوستوں کے ساتھ ہفتہ (11 اپریل) کی رات لائیو کنسرٹ دیکھنے گورے گاؤں کے علاقے نیسکو گراؤنڈ میں آئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 لوگوں کو گرفتارکیا ہے، جس میں متاثرہ کے دوست اور منتظم شامل ہیں۔ دونوں طلبہ کی موت پر نیسکو کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ لوگوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں اور متعلقہ افسران کے ذریعہ کارروائی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
نیسکو کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم لوگ تحقیقات میں اپنا پورا تعاون دے رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حقائق کا جلد از جلد پتہ چل سکے، تمام متعلقہ معلومات اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ابھی معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس لیے اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ہم افسران کے ساتھ تعاون کرنے اور تمام حفاظتی و تعمیلی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق دونوں طلبہ نے کنسرٹ کے دوران ڈرگس کا استعمال کیا تھا۔ کئی لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ اس کی حتمی تصدیق فارینسک جانچ کے بعد ہی کی جا سکے گی۔ پولیس نے اس سلسلے میں جائے وقوعہ سے دیگر طلبہ کے بیانات درج کر لیے ہیں۔ ساتھ ہی منتظمین اور آپریٹرز سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined