قومی خبریں

اکھلیش یادو کے لئے ملائم سنگھ نے کی کرہل میں ووٹ کی اپیل

ملائم سنگھ یادو کا پورا خطاب کاروباریوں اور نوجوانوں پر مرکوز رہا۔ انہوں نے کئی بار دہرایا کہ ایس پی حکومت ان کے لئے کام کرے گی۔ کیونکہ ان کی خوشحالی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔

ملائم سنگھ، تصویر ٹوئٹر@samajwadiparty
ملائم سنگھ، تصویر ٹوئٹر@samajwadiparty 

مین پوری: اسمبلی انتخابات میں پہلی بار قسمت آزما رہے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے لئے ووٹ کی اپیل کرنے ان کے والد و پارٹی نگراں ملائم سنگھ یادو نے جمعرات کو ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی پہنچے اور کسانوں، نوجوانوں اور کاروباریوں کو ملک کی ترقی کے لئے مضبوط ستون قرار دیا۔

Published: undefined

ملائم سنگھ نے یہاں یکجا عوامی جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایس پی کی پالیسی ہے کہ کسانوں کو اولین ترجیح دی جائے۔ کھاد بیج اور سینچائی کا حل دستیاب کرایا جائے۔ پیداوار بڑھے گی تو کسانوں کی حالت میں بہتری آئے گی۔ تاجروں کو بھی سہولیت دی جائے گی تاکہ وہ کسانوں کی پیداوار خریدے، لاکھوں نوجوانوں کو نوکری، روزگار دلانے کی ضرورت ہے۔ کسان نوجوان اور کاروباری یہ تین مل کر ملک کو مضبوط بنائیں گے۔

Published: undefined

ملائم سنگھ یادو کا پورا خطاب کاروباریوں اور نوجوانوں پر مرکوز رہا۔ انہوں نے کئی بار دہرایا کہ ایس پی حکومت ان کے لئے کام کرے گی۔ کیونکہ ان کی خوشحالی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملائم سنگھ اپنے خطاب کا اختتام کرنا چاہ رہے تھے تو پاس ہی موجود دھرمیندر یادو نے پرچی دیتے ہوئے ان کے کان میں کہا ’ووٹ کی اپیل کر دیجئے‘ یہ سن کر خود ملائم سنگھ اور آس پاس کھڑے سبھی لوگ ہنسنے لگے۔ حالانکہ ملائم سنگھ ایک پل کے لئے کرہل کے امیدوار اور اپنے بیٹے اکھلیش کا نام بھی بھول گئے اور کہا جو بھی یہاں امیدوار ہیں انہیں جتانا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر اکھلیش یادو نے بی جے پی امیدوار ایس پی سنگھ بگھیل پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ’حریف کے پاس ووٹ نہیں ہیں۔ وہ سب پارٹیوں میں گھوم کر آئے ہیں اور اب شاید ایس پی سے نزدیکیاں بڑھانا چاہتے ہیں۔ تعلقات بنانے کرہل میں آئے ہیں۔ جب آپ کے پاس آئیں چارپائی لگا دینا اور پوچھنا وعدوں کا کیا ہوا۔ دہلی کے وزیر ہیں تو انہوں نے پچھڑوں، دلتوں کے احترام کے لئے کیا کیا۔

Published: undefined

وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر انہیں ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے ایک لیڈر کی عوامی ریلی میں کرسیاں خالی تھیں اور جب انہوں نے ملائم کے آنے کی خبر سنی تو ریلی چھوڑ کر ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی کے بوتھوں پر ’سناٹا‘ ملے گا۔ وہاں صرف بس بھوت ملیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined