قومی خبریں

مختار انصاری کو سپریم کورٹ سے جھٹکا! پنجاب سے اتر پردیش کی جیل میں منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پنجاب سے انصاری کو اتر پردیش کی جیل میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا ہے

مختار انصاری / آئی اے این ایس
مختار انصاری / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پنجاب سے اتر پردیش کی جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی اس دلیل کو نامنظور کر دیا جس میں اس نے کہا تھا کہ یو پی حکومت کو اس معاملہ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ باندہ کے جیل سپرنٹنڈنٹ مختار انصاری کو طبی سہولیات مہیا کرائیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 مارچ کو زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کو پنجاب کے روپڑ ضلع سے یوپی میں منتقل کرنے والی یوپی حکومت کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عدالت کو اپنے فیصلہ میں یہ طے کرنا تھا کہ آیا مختار انصاری کو پنجاب کے روپڑ ضلع سے یوپی منتقل کیا جائے یا نہیں! درراصل مختار انصاری نے یوپی میں ٹرانسفر کرنے پر کہا تھا کہ یوپی میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کہا کہ پی جی آئی چنڈی گڑھ مرکز کے زیر انتظام ہے اور اس نے بارہا رپورٹ پیش کر کے کہا ہے کہ مختار انصاری کی طبیعت خراب ہے اور اس کے پختہ ثبوت موجود ہیں۔ پنجاب کے لئے مختار ایک ملزم ہے اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، نیز ایس جی تشار مہتا نے جو الزامات عائد کئے وہ سراسر غلط ہیں۔

Published: undefined

حکومت پنجاب کے وکیل نے کہا، ’’ریاستی حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر درست ہے۔ مختار حکومت پنجاب کے لئے ایک ملزم سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ مختار انصاری کے حوالہ حکومت پنجاب پر جو الزامات عائد کئے جا رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ مختار انصاری پنجاب کے لئے ایک ملزم ہے جبکہ یوپی حکومت اس معاملہ میں حکومت پنجاب کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined