قومی خبریں

’بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی‘، ممتا بنرجی کا سنگین الزام

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ موجودہ وقت کے بی جے پی لیڈران پرانے وقت کے سی پی ایم والے سماج دشمن عناصر جیسے ہی ہیں، اگر آپ نہیں چاہتے کہ دہشت کا راج قائم ہو تو بی جے پی کو ووٹ دینے سے بچیں۔

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی /&nbsp;تصویر <a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی / تصویر @AITCofficial

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000 روپے، 10000 روپے اور 15000 روپے تک دے رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے بی جے پی میں سماج دشمن عناصر کی موجودگی کا بھی الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’موجودہ وقت کے بی جے پی لیڈران پرانے وقت کے سی پی ایم والے سماج دشمن عناصر جیسے ہی ہیں۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ دہشت کا راج قائم ہو تو بی جے پی کو ووٹ دینے سے بچیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’یہ انتخاب دہلی میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے ہے۔ مرکز کی موجودہ حکومت کو بدل کر تبدیلی لانی ہوگی۔‘‘

Published: undefined

ترنمول چیف کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مغربی بنگال کے لوگوں کو بدنام کرنے کی عادت ہے اور وہ ہمیشہ ایسا ہی کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دیکھیے، انھوں نے سک طرح سندیش خالی کی خواتین کو عصمت دری کے جھوٹے الزام لگانے کے لیے پیسے دے کر ان کی بے عزتی کی۔‘‘

Published: undefined

ممتا بنرجی نے اس دوران بی جے پی پر مغربی بنگال میں 26 ہزار اساتذہ کی ملازمت چھیننے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سچ سامنے آ گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے کل دیے گئے فیصلے کے بعد میں حقیقی معنوں میں مطمئن محسوس کر رہی ہوں کہ کچھ وقت کے لیے ملازمتیں بچ گئیں۔‘‘ پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ صبح سے شام تک جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ ’’مودی کہتے ہیں ہماری پارٹی نے 100 دن کے کام کا پیسہ ہضم کر لیا۔ جبکہ 100 دن کے کام کے تحت ریاستی حکومت نے 24 کروڑ روپے بچائے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اگر اس مرتبہ مودی جیت جاتے ہیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ مستقبل میں کوئی انتخاب بھی نہیں ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی کا استعمال کر کے لوگوں کو باہر نکال دے گی۔ اگر مودی پھر سے برسراقتدار ہوتے ہیں تو اقلیتوں، قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے سامنے وجود کا بحران کھڑا ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined