جبل پور: مدھیہ پردیش میں راشن کی دکانوں پر غریبوں کو خراب کوالٹی کا چاول تقسیم کرنے کے انکشاف سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے قبائل اکثریتی جبل پور ڈویژن کے تحت آنے والے منڈلا اور بالا گھاٹ اضلاع میں راشن کی دکانوں پر اتنے خراب کوالٹی کے چاول کی سپلائی کہ وہ بھیڑ بکریوں کے کھانے کے بھی لائق نہیں! میڈیا میں جب یہ معاملہ رپورٹ ہوا تب جا کر افسران پر کارروائی ہوئی اور وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اس پر رپورٹ طلب کی ہے۔ وہیں، وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کرائم برانچ سے کرائیں گے۔
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST
کلکٹر بالاگھاٹ دیپک آریہ نے بتایا کہ خراب کوالٹی کے چاول کی سپلائی معاملے میں مختلف تھانہ علاقوں میں کل 18 چاول مل آپریٹروں اور نو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام چاول ملوں کو سیل کرکے بجلی کاٹنے کی بھی کارروائی کی گئی ہے۔
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST
اسی دوران منڈلا کی کلکٹر ہرشیتا سنگھ نے اس معاملے میں کہا ہے کہ 14 چاول ملوں اور ایک ویئر ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاول مل آپریٹروں اور تین سرکاری ملازمین کے خلاف جانچ کرکے اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بالا گھاٹ اور منڈلا میں اضلاع میں راشن کی دکانوں پر غیر معیاری چاول غریب عوام میں تقسیم کئے جانے سے متعلق پورے معاملے کی جانچ کل اقتصادی جرائم سیل (ای ڈبلیو) سےکرانے کے احکامات دیئے ہیں۔ ای اوڈبلیو نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بالاگھاٹ اور منڈلا کے واقعات پر تو کارروائی کر دی ہے لیکن کٹنی جیسے اضلاع میں تاحال پی ڈی ایس کے ذریعے غریبوں کو ناقص چاول تقسیم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کٹنی کے مجھگاؤں میں ذخیرہ کی گئی 5 لاکھ میٹرک ٹن دھان بارش میں بھیگنے سے خراب ہو چکی ہے۔ اس دھان سے رائس ملز چاول نکالتے ہیں اور وہی پی ڈی ایس کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے!
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST
حکومت کے ضابطہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ 3 مہینے تک ہی دھان رکھ سکتے ہیں لیکن یہاں پر 6 سے 8 مہینے تک دھان رکھا رہتا ہے جو خراب ہو جاتا ہے۔ جن لوگوں اور مراکز پر چاول تقسیم کرنے کی ذمہ داری ہے وہ سڑے گلے چاول کو اٹھا کر شراب کمپنوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔ سیونی میں جو چاول تقسیم ہوئے ہیں ان کی کوالٹی ایسی ہے کہ اس کی گیند بنا کر کھیلا جا سکتا ہے۔
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Sep 2020, 12:40 PM IST