علامتی تصویر
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو کے قافلے کی گاڑیوں کے اچانک بند ہو جانے اور ایندھن میں پانی کی ملاوٹ کے درمیان بی پی سی ایل (بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ) نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھ میں پانی کی آمیزش بھاری بارش کی وجہ سے ہوئی تھی!
خیال رہے کہ 26 جون کی شب اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب وزیراعلیٰ کے قافلے کی متعدد گاڑیاں اچانک بند ہو گئیں۔ ان سبھی گاڑیوں میں رتللام ضلع کے ڈوسی گاؤں میں واقع پٹرول پمپ سے ایندھن بھروایا گیا تھا، جس کے کچھ ہی دیر بعد تمام گاڑیاں ایک ایک کر کے بند ہوگئیں اور اہلکاروں کو انہیں دھکیل کر سڑک کے کنارے کھڑا کرنا پڑا۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق یہ ایندھن ‘شکتی فیولز’ نامی پٹرول پمپ سے حاصل کیا گیا تھا، جو بی پی سی ایل کے تحت آتا ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا اور متبادل گاڑیوں کا انتظام اندور سے کیا گیا تاکہ وزیراعلیٰ کے شیڈول میں خلل نہ آئے۔
بی پی سی ایل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کی اور بتایا کہ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ زیر زمین ڈیزل ٹینک میں پانی کی آمیزش ہو گئی تھی۔ کمپنی کے مطابق رتللام میں اس دن غیر معمولی بارش ہوئی تھی جس کے باعث پانی ایندھن کے ذخیرے میں داخل ہو گیا۔ تاہم پٹرول کے ذخیرے میں ایسی کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔
Published: undefined
کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی کہ ڈیلر نے اس صبح حسبِ معمول اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت ٹینکوں کا معائنہ کیا تھا اور اس وقت پانی کی موجودگی کی کوئی علامت نہیں ملی تھی۔ مگر شام کو جیسے ہی وزیراعلیٰ کے قافلے کی گاڑیوں نے وہاں سے ایندھن بھروایا، مسئلہ سامنے آ گیا۔
حکام نے بتایا کہ شکایت موصول ہوتے ہی ایندھن کے نمونے لیے گئے اور لیبارٹری جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں فوڈ انسپکٹر اور تحصیلدار کی موجودگی میں یہ پایا گیا کہ ڈیزل ٹینک میں پانی موجود ہے۔ تاہم پیرول کے بارے میں ایسی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی۔
Published: undefined
بی پی سی ایل نے بتایا ہے کہ پیرول پمپ کی تمام تر فروخت اور فراہمی کو فی الحال روک دیا گیا ہے اور اس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے ایندھن ڈیلر کو باضابطہ نوٹس بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ رتللام میں منعقد ہونے والے رائز یعنی ریجنل انڈسٹری، اسکل اینڈ ایمپلائمنٹ کانکلیو-2025 سے محض ایک دن قبل پیش آیا۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ شالنی شریواستو نے تصدیق کی کہ ایندھن بھرنے کے فوراً بعد گاڑیوں میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا اور جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined