قومی خبریں

سرکاری دفاتر میں پرانی فائلوں کے ختم ہونے سے 88 لاکھ اسکوائر فیٹ سے زیادہ جگہ ہو چکی ہے خالی!

صفائی مہم کے دوران صرف کچرہ سے نجات ہی نہیں ملا، بلکہ اسے فروخت کر خوب کمائی بھی کی گئی، فائلس کی ردی اور اسکریپ کو بیچنے کے بعد حکومت نے 364.53 کروڑ روپے کمائے۔

دفتر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دفتر، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سرکاری دفاتر میں پرانی اور بے کار فائلوں کو ختم کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں رنگ لاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ بے کار فائلوں کو ہٹائے جانے کے بعد کئی سرکاری دفاتر اب صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں، اور ضروری فائلیں بھی قرینے سے رکھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ دراصل مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک سبھی سرکاری دفاتر میں ’صفائی مہم‘ چلائی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ 29 دنوں میں ہی بیشتر سرکاری دفاتر کا نقشہ ہی بدل گیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 دنوں کی صفائی مہم کے دوران 54 لاکھ سے زیادہ سرکاری فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ طویل وقت سے رکھی گئیں تقریباً 4 لاکھ سے زائد فائلوں کا اس دوران نمٹارہ کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں، فائلوں کا جائزہ لینے کے دوران بے کار فائلیں سرکاری دفاتر سے ہٹا دی گئیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ سرکاری دفاتر میں بلاوجہ جگہ گھیرنے والی لاکھوں فائلیں وہاں سے نکل گئیں اور تقریباً 88 لاکھ اسکوائر فیٹ جگہ خالی ہو گئے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ اس صفائی مہم کے دوران صرف کچرہ سے نجات ہی نہیں ملا، بلکہ اسے فروخت کر خوب کمائی بھی کی گئی۔ فائلس کی ردی اور اسکریپ کو بیچنے کے بعد حکومت نے 364.53 کروڑ روپے کمائے۔ گزشتہ سال بھی مرکزی حکومت نے اسی طرح کی صفائی مہم مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر ہی چلائی تھی۔ لیکن رواں سال یہ مہم 15 گنا بڑے پیمانے پر چلائی گئی جس کا خاطر خواہ نتیجہ سرکاری دفاتر میں صاف دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined