
آئی اے این ایس
بہار حکومت نے سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ بزرگ پنشن اسکیم کے دو لاکھ سے زیادہ مستفیدین کا انتقال ہوچکا ہے لیکن ان کے نام پر پنشن کی رقم مسلسل منتقل ہوتی رہی۔ اس صورتحال کے سامنے آنے کے بعد حکومت نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ضلع افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ مستفیدین کی جسمانی تصدیق فوری طور پر مکمل کریں اور جن مردہ افراد کے کھاتوں میں پنشن کی رقم گئی ہے، اس کی ایس او پی کے مطابق ریکوری یقینی بنائیں۔
Published: undefined
محکمہ سماجی بہبود کی سکریٹری بندنا پریشی نے میٹنگ کی صدارت کی اور تمام اضلاع کے سوشل سیکورٹی سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو ہدایت دی کہ شفافیت کو اولین ترجیح بناتے ہوئے مستفیدین کی تصدیق میں کسی طرح کی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی غلط پنشن کی منتقلی سامنے آئے، اسے فوراً روکا جائے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ساتھ ہی زیر التواء درخواستوں کو بھی جلد نمٹانے کی ہدایت دی گئی تاکہ مستحقین تک فائدہ وقت پر پہنچ سکے۔
Published: undefined
اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم کے دو لاکھ سے زائد فائدہ اٹھانے والوں کی موت ہوچکی ہے، لیکن ان کے ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں زندہ شمار کرکے رقم بھیجی جاتی رہی۔ اس معاملے نے حکومت کو فلاحی اسکیموں میں اپ ڈیٹ سسٹم کی خامیوں کی طرف متوجہ کیا ہے۔
بہار حکومت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب بزرگ، بیوہ اور معذوری پنشن کی جسمانی تصدیق کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعے کرائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ریاست بھر میں 80 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ ہر مستفید تک آسانی سے رسائی ہوسکے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ زندگی کی توثیق کا یہ عمل مفت ہوگا۔
Published: undefined
سی ایس سی مراکز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فنگر پرنٹ، آئرس اسکین اور چہرے کی شناخت کے نظام کی دستیابی یقینی بنائیں تاکہ بائیومیٹرک مسائل کے باوجود کوئی مستحق پنشن سے محروم نہ رہ جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کئی بزرگ افراد کے فنگر پرنٹ یا بائیومیٹرک کمزور ہونے کی وجہ سے توثیق میں مشکلات پیش آتی ہیں، اس لیے متبادل طریقے ضروری ہیں۔
جسمانی تصدیق کی یہ خصوصی مہم یکم دسمبر 2025 سے ریاست بھر میں شروع ہوگی۔ اجلاس میں دیگر سماجی تحفظ کی اسکیموں جیسے بیوہ پنشن، معذوری پنشن، موت کا معاوضہ اور شادی گرانٹ کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکومت نے تمام افسران پر زور دیا کہ یہ تمام فائدے شفافیت، جوابدہی اور وقت کی پابندی کے ساتھ حقیقی مستحقین تک پہنچائے جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined