قومی خبریں

بجٹ میں اقلیتی وزارت کے لئے 4810.77 کروڑروپے کا التزام

مالی سال 2020-21 میں وزارت اقلیتی امور کے لئے تخمینہ بجٹ 5029 کروڑروپے تھا اور بعد میں نظرثانی شدہ مختص 4005 کروڑروپے کردیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

وزارت اقلیتی امور کے لئے بجٹ 2021-22 میں 4810.77 کروڑروپے کا التزام کیا گیا ہے جو پچھلی بارکے نظرثانی شدہ مختص کے مقابلے 805.77 کروڑروپے زیادہ ہے۔

Published: undefined

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو2021-22 کا بجٹ پیش کیا جس میں وزارت اقلیتی امور کو 4810.77 کروڑدینے کی تجویز ہے۔ مالی سال 2020-21 میں وزارت اقلیتی امور کے لئے تخمینہ بجٹ 5029 کروڑروپے تھا اور بعد میں نظرثانی شدہ مختص 4005 کروڑروپے کردیا گیا۔

Published: undefined

وزارت کا مجوزہ مختص میں پری-میٹرک وظیفہ منصوبے کے تحت 1378 کروڑروپے اور پوسٹ-میٹرک وظیفے کے تحت 468 کروڑروپے دینے کی تجویز ہے۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل کورسزکے لئے میرٹ کم انسٹرومنٹ اسکالرشپ کے لئے325 کروڑروپے کا التزام کیا گیا ہے۔مہارت کی ترقی کے اقدام کے لئے 276 کروڑ روپے کامجوزہ التزام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined