قومی خبریں

مراد آباد: گھروں میں باجماعت نماز کے خلاف داخل ایف آئی آر پولیس جانچ کے بعد خارج، ماحول خراب کرنے کی کوشش ناکام

جانچ کہ بعد پولیس نے یہ کہتے ہوئے ایف آئی آر ختم کر دی کہ اس شکایت میں کوئی سچائی نہیں ہے، نماز ادا کرنے والے افراد کا بھی یہی کہنا تھا کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے یہ سب کیا گیا ہے۔

نماز، علامتی تصویر یو این آئی
نماز، علامتی تصویر یو این آئی PANKAJ DEKA

بزرگوں کی قربانی سے ملک تو آزاد ہو گیا مگر کچھ لوگ ابھی ایسے ہیں جو فرقہ پرستی اور مذہبی دشمنی کے غلام ہیں اور آئے دن ایسی شرپسندی کو انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے پرامن ماحول زہر آلودہ ہوجاتا ہے۔ ایسے نفرت کے غلاموں و سوداگروں کی وجہ سے ملک کی سب سے بڑی اقلیت دشواریوں کا شکار ہے، ان نفرت بازوں کی وجہ سے مذہبی عبادت کرنے میں اقلیتی طبقہ کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔

Published: undefined

مرادآباد کے تھانہ جھلیٹ کے گاؤں دولہا پور میں اس وقت ماحول زہر آلودہ ہو گیا جب راجکمار سینی نام کے ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کہ ساتھ مل کر پولیس میں شکایت کی کہ ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کی جا رہی ہے، پھر کیا تھا پولیس فوری ایکشن میں آئی اور واحد اور انوّار سمیت دو درجن افراد پر مقدمہ قائم کر دیا۔ جس کے بعد سیاسی سماجی تنظیموں سے جُڑے ذمہ داران سامنے آگئے اور اپنے اپنے انداز میں بیان بازی کرنے لگے۔ حالانکہ جانچ کہ بعد پولیس نے یہ کہتے ہوئے ایف آئی آر ختم کر دی کہ اس شکایت میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

Published: undefined

نماز ادا کرنے والے افراد کا بھی یہی کہنا تھا کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے یہ سب کیا گیا ہے در اصل اس گاؤں میں تقریباً بیس فیصد آبادی اقلیتوں کی ہے اور گاؤں میں ایک بھی مسجد نہیں ہے جہاں اقلیتی طبقہ اپنی عبادت کر سکے یہاں کے لوگ اپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کو مجبور ہیں، آزاد ہندوستان میں جس کے آئین میں لکھا ہے کہ ہر ایک مذہب کہ ماننے والوں کو اپنے مذہب کے مطابق عبادت کرنے اور زندگی گزارنے کی اجازت ہے تو پھر یہ کس کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کو عبادت گاہ بنا کر دے، واحد کہ مطابق گاؤں کے لوگ کئی بار عرضی لگا چکے ہیں کہ اُنہیں عبادت گاہ تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے، مگر کبھی اُس عرضی پر سنوائی نہیں ہوئی۔

Published: undefined

جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ اجتماعی عبادت سے محروم ہیں یہاں تک کہ رمضان المبارک میں تراویح کی نماز ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں، ایک دو بار کوشش کی گئی تو شکایت کی وجہ سے روک دیا گیا، اسی علاقہ کے فتح پور بشنوئی گاؤں میں بھی ایک عبادت گاہ میں برسوں سے سرکاری تالہ پڑا ہے، یہاں کے لوگوں نے بھی بہت جدو جہد کی، مگر کامیابی نہیں ملی۔ گاؤں سے ہجرت کرنے کےاعلان سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، آخر کار اس گاؤں کے لوگ بھی اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

مرادآباد کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بھی دولہا پور گاؤں میں ہوئی اس کارروائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں کے اقلیتوں کو عبادت گاہ تعمیر کرنے کی اجازت فراہم کرے اور اُن شر پسندوں کہ خلاف سخت قانونی کارروائی کر نے کی ہدایت دیں جنھوں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined