قومی خبریں

دہلی-این سی آر پر مانسون ہوا مہربان، نوئیڈا میں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر آبی جماؤ کا نظارہ، یلو الرٹ جاری

مانسون کی زبردست آمد سے درجۂ حرارت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم اس راحت کے ساتھ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور طویل ٹریفک جام کی صورتحال بھی دیکھی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

دہلی میں موسلادھار بارش کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

 

دہلی-این سی آر میں شدید گرمی کے بعد 2 دنوں سے مانسون مہربان ہے۔ 7 جولائی کو دہلی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی اور آج بدھ کو بھی صبح سے رک رک کر کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ نوئیڈا اور فرید آباد میں تو آج موسلادھار بارش دیکھنے کو ملی، جس نے کئی مقامات پر آبی جماؤ کا نظارہ پیدا کر دیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے اور لوگوں کو حبس بھری گرمی سے راحت ملی ہے۔ حالانکہ فرید آباد میں اولڈ فرید آباد ریلوے اسٹیشن کے باہر پانی جمع ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو دہلی میں دن کے وقت ہی رات جیسا منظر دیکھنے کو ملا تھا۔ مانسون کی زبردست آمد سے درجۂ حرارت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ تاہم اس راحت کے ساتھ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور طویل ٹریفک جام کی صورتحال بھی دیکھی گئی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں آئندہ چند روز تک موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ 8 سے 13 جولائی تک عموماً آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 8 اور 9 جولائی کو دہلی کے متعدد حصوں میں صبح یا دوپہر سے پہلے ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر درمیانی درجے کی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آندھی چلنے اور آسمانی بجلی چمکنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 اور 11 جولائی کو بھی آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور دوپہر کے آس پاس ہلکی بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 12 اور 13 جولائی کو بھی موسم میں زیادہ تبدیلی کی توقع نہیں ہے اور آسمان پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 38 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 24 سے 29 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو تیز ہواؤں اور آندھی کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ بارش کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہونے اور آمد و رفت متاثر ہونے کا بھی امکان برقرار رہے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined