قومی خبریں

مانسون اجلاس: ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعہ کو بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی

راجیہ سبھا میں ہنگامہ / آئی اے این ایس
راجیہ سبھا میں ہنگامہ / آئی اے این ایس  

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعہ کو بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس سے قبل دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ کارروائی شروع ہوتے ہی دوبارہ ہنگامہ شروع ہو گیا۔ جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی پیر، یکم اگست تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

Published: 29 Jul 2022, 3:40 PM IST

لوک سبھا میں کارروائی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع کی تو حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے اپنی جگہ پر ہنگامہ شروع کر دیا۔ حکمراں جماعت کی جانب سے کانگریس صدر کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جبکہ کانگریس ارکان نے تاناشاہی نہیں چلے گی کے نعرے لگائے۔ ہنگامہ کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر نے اہم کاغذات ایوان کی میز پر رکھے۔ پریزائیڈنگ افسر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان کو اپنے اپنے مقامات پر جانے کی اپیل کی لیکن ہنگامہ بڑھتا گیا جس کی وجہ سےایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Published: 29 Jul 2022, 3:40 PM IST

قبل ازیں جب ایوان کا اجلاس 11 بجے شروع ہوا تو پریذائیڈنگ آفیسر کریٹ بھائی سولنکی نے وقفہ سوال شروع کرنے کے لئے اپوزیشن ارکان سےسیٹ پر بیٹھنے کی اپیل کی جو پہلے سے ہی نعرہ بازی اورشورغل کر رہے تھے۔ایوان میں بدانتظامی دیکھ کر سولنکی نے دومنٹ کے اندر کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

Published: 29 Jul 2022, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Jul 2022, 3:40 PM IST