قومی خبریں

مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں: موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندو برادری وہ واحد برادری ہے جو جارحانہ نہیں ہے، لہٰذا عدم جارحیت، عدم تشدد، جمہوریت، سیکولرازم- ان سب کو محفوظ رکھنا ہوگا

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت / ٹوئٹر / @RSSorg
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت / ٹوئٹر / @RSSorg 

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اسے ’ہم افضل ہیں‘ کا احساس چھوڑنا ہوگا۔ بھاگوت نے مزید کہا کہ یہاں مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھاگوت نے یہ باتیں آر ایس یس کے ترجمان پنچجنیہ اور آرگنائزر کو دئے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ہماری پہچان، قومیت ہے اور سب کو اپنا سمجھنے اور ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے۔ اسی لیے یہاں تمام مذاہب پروان چڑھے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بھاگوت نے کہا ’’ہندو ہماری شناخت، قومیت اور سب کو اپنا ماننے اور ساتھ لے کر چلنے کا رجحان ہے۔ ہندوستان، ہندوستان بنا رہے، سیدھی سی بات ہے۔ اس کی وجہ سے آج ہندوستان میں مسلمانوں کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ وہ ہیں اور رہنا چاہتے ہیں، رہیں۔ آبا و اجداد کے پاس واپس آنا چاہتے ہیں، آئیں۔ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔

Published: undefined

بھاگوت نے کہا، ’’اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہم ہی بڑے (افضل) ہیں، ہم ایک وقت میں بادشاہ تھے، ہم پھر سے بادشاہ بنیں گے، یہ سب چھوڑنا ہوگا اور دوسروں کو بھی چھوڑنا ہوگا۔ اگر کوئی ہندو ہے جو ایسا سوچتا ہے، اسے بھی (یہ احساس) ترک کرنا پڑے گا اور کوئی کمیونسٹ ہے، تو اسے بھی چھوڑنا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

آبادی کی پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بھاگوت نے کہا کہ سب سے پہلے ہندوؤں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ آج ہندو اکثریت میں ہیں اور اس ملک کے تمام لوگ ہندوؤں کی ترقی سے خوش ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’آبادی بوجھ کے ساتھ ساتھ ایک مفید چیز بھی ہے، ایسی صورت حال میں ایک دور رس اور گہری سوچ کے ساتھ پالیسی بنائی جائے۔‘‘

Published: undefined

آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا ’’یہ پالیسی سب پر یکساں طور پر لاگو ہونی چاہئے، لیکن یہ زبردستی کام نہیں کرے گی۔ اس کے لیے تعلیم کی ضرورت ہے۔ آبادی کا عدم توازن ایک ناقابل عمل چیز ہے کیونکہ جہاں عدم توازن ہوتا ہے وہاں ملک ٹوٹ جاتا ہے، پوری دنیا میں ایسا ہوتا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

بھاگوت نے کہا کہ ہندو برادری ہی وہ واحد ہے جو جارحانہ نہیں ہے۔ لہٰذا عدم جارحیت، عدم تشدد، جمہوریت، سیکولرازم، ان سب کو محفوظ رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک تیمور، سوڈان کو ٹوٹتے دیکھا اور پاکستان کو بنتا دیکھا۔ ایسا کیوں ہوا؟ سیاست چھوڑیں اور غیر جانبدار ہو کر سوچیں کہ پاکستان کیوں بنا؟

Published: undefined

بھاگوت نے کہا، ''اب کسی کے پاس ہماری سیاسی آزادی میں خلل ڈالنے کی طاقت نہیں ہے۔ اس ملک میں ہندو رہے گا، ہندو جائے گا نہیں، یہ اب ثابت ہو گیا ہے۔ ہندو اب بیدار ہو چکا ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے اندر کی جنگ جیتنی ہے اور ہمارے پاس جو حل ہے اسے پیش کرنا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined