قومی خبریں

محمد اظہرالدین کی نئی اننگ شروع، تلنگانہ کے وزیر کے طور پر لیا حلف

سابق کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہرالدین نے تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا

<div class="paragraphs"><p>محمد اظہرالدین وزیر کے طور پر حلف لیتے ہوئے / آئی اے این ایس</p></div>

محمد اظہرالدین وزیر کے طور پر حلف لیتے ہوئے / آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس کے سینئر رہنما محمد اظہرالدین نے جمعہ کو تلنگانہ کابینہ میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ریاست کے گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹّی وکرمارک، اسپیکر گدم پرساد کمار، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھیندر ریڈی، اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ سمیت کئی اہم رہنما شریک تھے۔

Published: undefined

اظہرالدین کے بیٹے محمد اسدالدین بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہیں حال ہی میں ٹی پی سی سی کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے رواں سال اگست میں اظہرالدین کو گورنر کے کوٹے سے قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 62 سالہ اظہرالدین فی الحال ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر اور سیاسی امور کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہیں 11 نومبر کو ہونے والے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب سے قبل کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق کپتان 2023 کے اسمبلی انتخابات میں اپنے حلقے سے شکست کھا گئے تھے۔ پارٹی نے بعد میں انہیں کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کیا، جس کے بعد وہ ریونت ریڈی کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے الیکشن کمیشن سے کابینہ کی توسیع روکنے کی درخواست دی تھی۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اظہرالدین کو ضمنی انتخاب سے پہلے مخصوص طبقے کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے وزیر بنایا گیا ہے، جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ریاستی کابینہ کا قیام 7 دسمبر 2023 کو ریونت ریڈی اور 11 وزرا کی حلف برداری کے ساتھ ہوا تھا۔ بعد میں 8 جون کو تین نئے وزرا شامل کیے گئے، جب کہ تین عہدے خالی رکھے گئے تھے۔ آئین کے مطابق وزیراعلیٰ سمیت کابینہ میں زیادہ سے زیادہ 18 وزرا ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ محمد اظہرالدین 2009 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور اسی سال اترپردیش کے مرادآباد سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ 2014 میں انہوں نے راجستھان کے ٹونک-سوائی مادھوپور سے انتخاب لڑا مگر کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ 2018 میں انہیں تلنگانہ کانگریس کا ورکنگ صدر بنایا گیا، جہاں سے وہ مسلسل تنظیمی سطح پر سرگرم ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined