فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں سرکردہ رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو تاریخی دوسری بار ریاستہائے متحدہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس بات چیت کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “میرے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کر کے خوشی ہوئی۔ انہیں ان کی تاریخی دوسری میعاد پر مبارکباد دی۔ ہم باہمی طور پر فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مل کر کام کریں گے۔‘‘
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ نے نومبر میں اپنے تیسرے صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح درج کرنے کے بعد 20 جنوری کو دوسری بار امریکی صدر کے طور پر حلف لیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ 2014 کے الیکشن جیتنے کے بعد 2019 میں اپنا دوسرا الیکشن ہار گئے تھے۔اس بار واشنگٹن میں ان کی حلف برداری کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined