قومی خبریں

مودی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچے

پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان یہ بھی چاہتا ہے کہ کاربن اکانومی (کوئلے کے استعمال) کے لیے ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ابھی مناسب جگہ ملنی چاہیے۔

تصویر ٹوئٹر @narendramodi
تصویر ٹوئٹر @narendramodi 

گلاسگو: وزیر اعظم نریندر مودی موسمیاتی تبدیلی پراقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی او پی - 26 میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچ گئے ہیں۔ پی ایم مودی نےایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ سی او پی 26 میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور اس سمت میں ہندوستان کی جانب سے کی جا رہی کوششوں کو کانفرنس میں پیش کریں گے۔ پی ایم مودی دو دن تک (پیر اور منگل) گلاسگو میں قیام کریں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کا گلاسگو میں ہوٹل پہنچنے پر وہاں موجود ہندوستانی برادری کے نمائندوں نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ برطانیہ کی قیادت میں سی اوپی 26 اتوار (31 اکتوبر) کو شروع ہوئی اور 12 نومبر تک جاری رہے گی ۔ اس کے لیے عالمی رہنماؤں کا یہاں آنا شروع ہو گیا ہے۔ پی ایم مودی روم میں جی- 20 چوٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وہاں سے سیدھے گلاسگو پہنچے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کانفرنس میں اپنا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں اس کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر سال ایک سو ارب ڈالر کا مالی تعاون کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ابھی بھی ناکام ہیں۔

Published: undefined

بھوپیندر یادو نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک اس عزم کو پورا کرنے میں دلچسپی نہیں دیکھا رہے ہیں۔ اس دوران برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے روم میں کہا کہ اگر گلاسگو کانفرنس کامیاب نہ ہوئی، تو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی تمام کوششیں خاک میں مل جائیں گی۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے جی 20 اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی طرف سے پورے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان یہ بھی چاہتا ہے کہ کاربن اکانومی (کوئلے کے استعمال) کے لیے ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ابھی مناسب جگہ ملنی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined