نریندر مودی، ولادیمیر پوتن اور شی جن پنگ محو گفتگو۔ تصویر ’ایکس‘ @narendramodi
چین کے تیانجن شہر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ جاری ہے۔ اس درمیان پیر کو ایک بڑی تصویر دیکھنے کو ملی جب وزیر اعظم نریندر مودی، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ ایک ساتھ نظر آئے۔ تینوں رہنماؤں نے ایس سی او منچ پر آگے بڑھ کر، مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے۔ تھوڑی دیر تک تینوں رہنما مسکراتے رہے اور ایک دوسرے کی بات سنتے رہے۔ موجودہ پس منظر میں تینوں رہنما کی ملاقات کافی اہم مانی جا رہی ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’تیانجن میں بات چیت جاری! ایس سی او چوٹی کانفرنس کے دوران صدر پوتن اور صدر شی جن پنگ کے ساتھ خیالات کا تبادلہ۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے ملکوں پر ٹرمپ کے ذریعہ عائد بھاری ٹیرف کے درمیان اب سب کی نگاہیں ایس سی او چوٹی کانفرنس اور اس کے بڑے رہنماؤں کی میٹنگ پر ہے۔ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ایس سی او کے ملک کیا حکمت عملی بناتے ہیں۔
Published: undefined
ایس سی او چوٹی کانفرنس کی شروعات کے ساتھ چینی صرر شی جن پنگ نے بڑا اعلان کیا ہے۔ چینی صدر نے اس سال شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے اراکین ملکوں کو 281 ملین امریکی ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ مدد اراکین ملکوں کی اقتصادی اور ترقی سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لیے ہے۔
Published: undefined
25ویں ایس سی او چوٹی کانفرنس کی رسمی شروعات اتوار کی رات شی جن پنگ کے ذریعہ دی گئی ایک شاندار دعوت سے ہوئی۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر رہنما بھی شامل ہوئے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے تنظیم کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس گروپ کی مستقبل کی سمت طے کرنے کے لیے یک روزہ چوٹی کانفرنس میں بات چیت شروع کی۔
Published: undefined
اس سال کی کانفرنس ایس سی او گروپ کی سب سے بڑی چوٹی کانفرنس بتائی گئی ہے۔ کیونکہ اس سال ایس سی او کے صدر چین نے ایس سی او پلس چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینتونیو گویترس سمیت 20 غیر ملکی رہنماؤں اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں کو مدعو کیا ہے۔ پیر کو مختلف رہنما میٹنگ کو خطاب کرنے والے ہیں اور تنظیم کے لیے اپنے مستقبل کے نظریہ کو پیش کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined