قومی خبریں

مودی نے کیا نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح اور لوک سبھا میں سینگول نصب

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ہمراہ ملک کے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کو آج یہاں قوم کے نام وقف کیا اور نئے لوک سبھا ہاؤس میں عقیدت کے ساتھ مقدس سینگول نصب کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ہمراہ ملک کے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کو آج یہاں قوم کے نام وقف کیا اور نئے لوک سبھا ہاؤس میں عقیدت کے ساتھ مقدس سینگول نصب کیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی صبح تقریباً 7.30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پہنچے اور اوم برلا نے ان کا استقبال کیا۔ ریشم کی دھوتی، کُرتا اور گلابی جیکٹ پہنے مسرور نظر آنے والے مودی نے سب سے پہلے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس کے بعد انہوں نے برلا کے ساتھ وہاں ہون اور مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے اس کے بعد تمل ناڈو سے آئے ادینم سنتوں کے ذریعہ لائے گئے سینگول کو پرنام کیا اور پھر اسے پانچ ادینم سنتوں کے ہاتھوں سے عقیدت سے حاصل کیا اور ان کے مقام کا طواف کیا۔ اس کے بعد مودی نے ادینم سنتوں سے آشیرواد لیا اور پھر برلا اور ادینم سنتوں کے ساتھ وہ نئی لوک سبھا کے اندر گئے اور اسپیکر کی نشست کے پیچھے دائیں جانب شیشے کے کیس میں سینگول نصب کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چراغ جلایا اور سینگول پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اس موقع پر ادینم سنت بھی ایوان میں موجود تھے۔

Published: undefined

اس کے بعد مودی اور برلا باہر آئے اور پھر نئی پارلیمنٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کر کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تعمیراتی مزدوروں سے ملاقات کی اور انہیں شال اور نشانات دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس کے بعد بین المذاہب دعائیہ اجتماع میں شرکت کی، جس میں بدھ مت، جین، پارسی، سکھ، اسلام، ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے دعا کی۔ اس کے بعد مودی نے پروگرام میں موجود مہمانوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔

Published: undefined

اس پروگرام میں مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، امت شاہ، اشونی وشنو، انوراگ ٹھاکر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا، سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن و اعلیٰ حکام وغیرہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس تقریب کا اپوزیشن سیاسی پارٹیوں نے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined