قومی خبریں

’مودی ہے تو ممکن ہے‘، دہلی میں اے کیو آئی 559 پہنچنے پر کانگریس کا طنز، عوام زہریلی ہوا میں سانس لینے کو مجبور

ہوا میں موجود زہریلے ذرات کی سطح اتنی زیادہ ہے کہ موجودہ وقت دہلی کی ہوا میں لگاتار سانس لینے کو ماہرین صحت تقریباً 12 سگریٹ پینے کے برابر نقصان دہ بتا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

 

دہلی اور این سی آر میں جب پیر کی صبح لوگوں نے آنکھیں کھولیں تو آسمان میں شدید دھند اور دھوئیں جیسی سطح دکھائی دے رہی تھی۔ عمارتیں اور سڑکیں کچھ بھی صاف نظر نہیں آ رہی تھیں۔ ہوا کا معیار بتانے والی ویب سائٹ ’اے کیو آئی ڈاٹ اِن‘ کے مطابق راجدھانی دہلی میں مجموعی اے کیو آئی 559 تک پہنچ گیا، جسے ہوا کے ’انتہائی خطرناک‘ زمرہ میں رکھا جاتا ہے۔ ’ایئر کوالٹی اَرلی وارننگ سسٹم‘ نے اسے 397 درج کیا، جو ’سنگین‘ آلودگی کا اشارہ ہے۔

Published: undefined

مرکز اور دہلی کی بی جے پی حکومتیں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی باتیں تو خوب کر رہی ہیں، لیکن حالات دن بہ دن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ عوام زہریلی میں سانس لینے کو مجبور ہیں اور لوگوں کی پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنی ایک طنزیہ پوسٹ میں لکھا ہے ’مودی ہے تو ممکن ہے‘۔ اس کیپشن کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں پی ایم مودی ناک کو گمچھا سے چھپائے ہوئے ہیں اور تصویر کے اوپر لکھا ہوا ہے ’اے کیو آئی 559‘۔

Published: undefined

کانگریس نے دہلی-این سی آر میں ہوا کے خراب معیار سے متعلق ’ایکس‘ پر مزید ایک ویڈیو پوسٹ ڈالی ہے۔ اس کا کیپشن لگایا گیا ہے ’بی جے پی جھوٹ کی فیکٹری ہے‘۔ اس ویڈیو میں ایک طرف نتن گڈکری کے ذریعہ قبل میں دیے گئے پرانے بیان کو دکھایا گیا ہے، اور دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کو پیش کیا گیا ہے۔ نتن گڈکری کہتے ہیں ’’جمنا کے پانی کو صاف کرنے اور ہوا کو صاف کرنے کے منصوبے چل رہے ہیں۔ 2 سال میں دہلی کو آلودگی سے نجات مل جائے گی۔‘‘ اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’2021 تک ہوا-پانی صاف کریں گے‘۔ یعنی گڈکری نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 تک ہوا اور پانی صاف ہو جائے گا، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ ویڈیو کے دوسرے حصہ میں امت شاہ کہتے ہیں کہ ’’جمنا جی کے پورے کنارے پر بی جے پی کی حکومت ہے اور اب میری بات مان کر چلنا 2029 کے انتخاب سے قبل کسی بھی بھائی بہن کو بھائی دوج کا غسل کرنا ہے تو ضرور آپ جائیے گا۔ جمنا جی کے صاف پانی میں غسل کر سکیں گے۔‘‘ ظاہر ہے، پہلے بی جے پی لیڈر نے ہوا اور پانی صاف کرنے کا ہدف 2021 بتایا تھا، اور اب امت شاہ جمنا کا پانی صاف کرنے کا ہدف 2029 بتا رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہوا میں موجود زہریلے ذرات کی سطح اتنی زیادہ ہے کہ موجودہ وقت دہلی کی ہوا میں لگاتار سانس لینے کو ماہرین صحت تقریباً 12 سگریٹ پینے کے برابر نقصان دہ بتا رہے ہیں۔ پی ایم 2.5 کی سطح 331 پائی گئی ہے جو عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 22 گنا زیادہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اتنی خراب ہوا دل، پھیپھڑوں اور سانس سے جڑی سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں آلودگی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ مہندر گڑھ، اشوک وہار، سوریہ نگر، براڑی، وسنت وِہار، وسنت کنج جیسے علاقوں میں اے کیو آئی ’انتہائی سنگین‘ زمرہ میں درج کی گئی۔ این سی آر کے شہر بھی اس سے علیحدہ نہیں رہے۔ گریٹر نوئیڈا، نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام نے بھی بے حد خراب ہوا درج کی، جس سے پورے علاقے میں فکر بڑھ گئی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ جتنا ہو سکے باہر نکلنے سے بچیں، گھر اور گاڑیوں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال کریں اور باہر جاتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں۔ کسی بھی طرح کی سانس پھولنے، سینے میں دباؤ یا آنکھوں میں تیز جلن جیسی پریشانی محسوس ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined