قومی خبریں

مودی حکومت آئینی اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی: ادت راج

ادت راج نے ججوں کی تقرریوں سے متعلق طریقہ پر کہا کہ ان حالات میں انصاف نہیں مل سکتا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں بھی بول چکے ہیں۔

ادت راج، تصویر آئی اے این ایس
ادت راج، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: کانگریس لیڈر ادت راج نے کانگریس ریاستی دفتر پر منعقد کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سی بی آئی اور ای ڈی سمیت مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ججوں کی تقرریوں پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں انصاف نہیں مل سکتا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا ذاتی بیان ہے اور میں اس پر پارلیمنٹ میں بول چکا ہوں۔

Published: undefined

مہا پنچایت میں ادت راج نے راہل گاندھی کو سمجھدار لیڈر بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے سلسلے میں انہوں نے پہلے ہی انتباہ دیا تھا اور پرائیویٹائزیشن پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کسانوں کی لڑائی لڑ رہے ہیں جبکہ ایس پی و بی ایس پی خاموش ہیں۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ جب کسانوں کے آگے انگریزوں کو جھکنا پڑا تو بی جے پی حکومت کی کیا بساط ہے۔ اسی طرح کے قانون انگریز بھی اپنے اقتدار میں لے کر آئے تھے لیکن کسانوں کی سخت مخالفت کے بعد انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔ مہاپنچایت میں ایم ایل سی دیپک سنگھ نے زرعی قوانین کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined