قومی خبریں

مودی حکومت نے گزشتہ 12 سالوں میں بزرگوں کی پنشن بڑھانے کی جگہ ہزاروں کروڑ روپے تشہیر پر خرچ کر ڈالے: کھڑگے

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کے مطابق 15-2014 سے 25-2024 کے درمیان بی جے پی حکومت نے اپنی تشہیر کے لیے اشتہارات پر مجموعی طور پر 5987.46 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/kharge">@kharge</a></p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @kharge

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی تشہیر پر بھاری رقم خرچ کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ 12 سالوں سے بزرگوں کی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کھڑگے کے مطابق حکومت بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد سے ان کا وقار چھین رہی ہے۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’نریندر مودی جی آپ ملک کو کفایت شعاری اور قربانی کا درس دیتے ہیں، لیکن ہندوستان کے بزرگوں، بیواؤں اور معذور افراد سے ان کی عزت نفس چھین رہے ہیں۔ کیوں؟ 12  سال گزر گئے لیکن بی جے پی حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود بزرگوں کی پنشن میں ایک پیسہ تک اضافہ نہیں کیا، جبکہ مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے!‘‘

Published: undefined

اپنی ’ایکس‘ پوسٹ پر ملکارجن کھڑگے مزید لکھتے ہیں کہ ’’قوت خرید میں 45 فیصد کمی کے بعد آج 200 روپے کی پنشن کی حقیقی مالیت تقریباً 110 روپے، 300 روپے کی پنشن تقریباً 165 روپے، اور 500 روپے کی پنشن محض 275 روپے کے برابر رہ گئی ہے۔ لیکن یہ بے حس حکومت غریبوں کی مدد کے بجائے روزانہ تقریباً 1.5 کروڑ روپے صرف اشتہارات اور خود کی تشہیر پر خرچ کر رہی ہے!‘‘ ملکارجن کھڑگے کے مطابق 15-2014 سے 25-2024 کے درمیان بی جے پی حکومت نے اپنی تشہیر کے لیے اشتہارات پر مجموعی طور پر 5987.46 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے کے مطابق ایک طرف کروڑوں بزرگ شہری ایسی شرمناک حد تک کم پنشن پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو دوائیوں اور بنیادی خوراک تک کے اخراجات پورے نہیں کر سکتی، دوسری طرف مودی حکومت اور بی جے پی شاندار انتخابی مہمات، بڑے بڑے قافلوں، عظیم الشان تقاریب اور مسلسل تشہیر پر بے تحاشہ پیسے لٹا رہی ہے! ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’بی جے پی کا یہ ظالمانہ ماڈل محروم اور کمزور شہریوں سے ان کی معاشی عزت چھینتا ہے، جبکہ سیاسی تماشوں پر بے تحاشہ خرچ کیا جاتا ہے!‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined