قومی خبریں

مودی حکومت ’او بی سی‘ کی خالی اسامیوں کو جلد پُر کرے: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ او بی سی ترمیمی بل کی بی ایس پی حمایت کرتی ہے، لیکن مرکزی حکومت صرف خانہ پری نہ کرے بلکہ حکومتی نوکریوں میں او بی سی کے سالوں سے خالی عہدوں کو پُر کرنے کی سمت میں پختہ اقدام کرے۔

مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی شناخت کرنے سے متعلق بل کا ان کی پارٹی حمایت کرتی ہے مگر مرکز کو سرکاری نوکریوں میں اس سماج کے لئے خالی اسامیوں کو بھرنے کی سمت میں قدم اٹھانے ہوں گے۔ مایاوتی نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’او بی سی سماج بہوجن سماج کا جزء لاینفک ہے جس کے مفاد و فلاح کے لئے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین کی دفعہ 340 کا انتظام کیا اور اس پر صحیح سے عمل نہ ہونے پر حکومت کے پہلے وزیر قانون نے استعفی بھی دے دیا تھا۔ بی ایس پی بھی ویسے ہی ان سماج کے لئے جی جان سے یکسو ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے کہا کہ 'اسی سوچ کے تحت ریاستی حکومتوں کے ذریعہ او بی سی کی شناخت کرنے و ان کی فہرست بنانے سے متعلق پارلیمنٹ میں آج ترمیمی بل کا بی ایس پی حمایت کرتی ہے۔ مگر مرکزی حکومت صرف خانہ پری نہ کرے، بلکہ حکومتی نوکریوں میں او بی سی کے سالوں سے خالی عہدوں کو پُر کرنے کی سمت میں پختہ اقدام کرے۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کی سخت مخالفت و ہنگامے کے دوران آئین ترمیم (ای ٹی) بحکم (ترمیم) بل 2021 سمیت تین بلوں کو منظور دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا