قومی خبریں

مودی حکومت بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو جلد بند کر سکتی ہے!

فنڈ کی کمی سے جوجھ رہی ملک کی دو بڑی ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں کو وزارت خزانہ نے بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

قومی معیشت اقتصادی بحران سے دو چار ہے اور حکومت کے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ اس بحران سے کیسے نمٹے۔ ملک کی دو بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنیاں بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل فنڈ کی کمی سے جوجھ رہی ہیں، وزارت خزانہ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ان کمپنیوں کوبند کر دیا جائے۔ اگر ان کمپنیوں کو بند کیا گیا تو لاکھوں ملازمین بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ محکمہ ٹیلی مواصلات نے بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو واپس پٹری پر لانے کے لئے 74 ہزار کروڑ روپے کا ایک منصوبہ دیا تھا جسے اب وزارت خزانہ نے ٹھکرا دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے انکار کے بعد یہ طے مانا جا رہا ہے کہ یہ دونون کمپنیاں اب چند ماہ یا سال بھر ہی کی مہمان ہیں۔

Published: 10 Oct 2019, 1:41 PM IST

واضح رہے بی ایس این ایل پر 14 ہزار کروڑ کی دینداری ہے اور مالی سال 2017-18 میں بی ایس این ایل کو 31,287 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ کمپنی میں فی الحال 1.76 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں اور وی آر ایس دینے پر ملازمین کی تعداد پانچ سالوں میں 75 ہزار رہ جائے گی۔

Published: 10 Oct 2019, 1:41 PM IST

فائننشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی مواصلات کی وزار ت نے کہا ہے کہ ان دونوں سرکاری ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کو بند کرنے پر حکومت کو قریب 95 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔ پیکج میں ملازمین کی ریٹائر ہونے والی عمر کو 60 سے گھٹا کر 58 سال کرنے لئے کہا گیا تھا، اسی کے ساتھ 1.65لاکھ ملازمین کو دلکش وی آر ایس پیکج دینے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

Published: 10 Oct 2019, 1:41 PM IST

وزارت خزانہ کے مطابق بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو بند کرنے کا منصوبہ اس لئے بنایا گیا تھا کیونکہ ابھی ٹیلی کام انڈسٹری میں اقتصادی مندی کا دور آیا ہوا ہے اور ان حالات میں شائد ہی کوئی کمپنی سرکاری کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کرے۔ ستمبر ماہ میں بھی وزیر اعظم کے دفتر میں اس تعلق سے میٹنگ ہوئی تھی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملہ میں جلد فیصلہ لینے کے لئے کہا گیا تھا۔ ساتھ ہی سکریٹریوں کی ایک کمیٹی تشکیل کرنے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔ اس کمیٹی کو مشورہ دینا تھا کہ حکومت کو ان کمپنیون کے تعلق سے کیا فیصلہ لینا چاہیے۔

Published: 10 Oct 2019, 1:41 PM IST

واضح رہے ایم ٹی این ایل میں 22 ہزار ملازمین ہیں اور کمپنی پر 19 ہزار کروڑ روپے کا قرضہ ہے۔ کمپنی کی 90 فی صدی آمدنی ملازمین کی تنخواہ دینے میں خرچ ہوتی ہے۔ اگلے چھ سالوں میں کمپنی کے 16 ہزار ملازمین ریٹائر ہو جائیں گے۔

Published: 10 Oct 2019, 1:41 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Oct 2019, 1:41 PM IST