قومی خبریں

مودی حکومت نے بی ایس این ایل اور بھارت براڈبینڈ نیٹورک لمیٹڈ کے انضمام کو دی منظوری

مودی کابینہ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر برائے ٹیلی مواصلات اشونی ویشنو نے کہا کہ بی ایس این ایل کے لیے 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔

بی ایس این ایل، تصویر آئی اے این ایس
بی ایس این ایل، تصویر آئی اے این ایس 

بی ایس این ایل کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے مودی کابینہ نے آج اس کے لیے ریوائیول پیکیج کو منظوری دے دی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر برائے ٹیلی مواصلات اشونی ویشنو نے کہا کہ بی ایس این ایل کے لیے 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج منظور کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے بی ایس این ایل اور بھارت براڈبینڈ نیٹورک لمیٹڈ کے انضمام کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

اشونی ویشنو نے مرکزی کابینہ کے ذریعہ لیے گئے فیصلے کے بارے میں صحافیوں کو کچھ اہم جانکاریاں دیں۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت بی ایس این ایل کو 4جی خدمات کی پیشکش کرنے کے لیے اسپیکٹرم الاٹ کرے گی۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ایک دیگر فیصلے کے تحت گاؤں میں کنکٹویٹی کے لیے آج 26316 کروڑ کے پیکیج کو کابینہ نے منظوری دی۔ جن گاؤں میں 2جی ہے انھیں 4 جی سروس ملے، اس کے لیے منظوری دی گئی۔ اس سے 25 ہزار گاؤں کو فائدہ ملے گا۔ اس معاملے میں بارڈر ایریا کے لیے بھی حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر برائے ٹیلی مواصلات اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ بارڈر ایریا میں مشرقی لداخ بھی شامل ہوگا جہاں 4جی لایا جا سکتا ہے۔ وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور وزارت برائے کمیونکیشن بتائیں گے کہ کس طرح بارڈر ایریا میں 4 جی نیٹورک لایا جا سکتا ہے۔ ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سماج کے آخری سرے کے شخص پر بھی توجہ دیتے ہیں اور تازہ فیصلہ اس کی مثال ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined