قومی خبریں

ہماچل پردیش میں باغیوں کو فون کر رہے پی ایم مودی! انتخاب سے ہٹنے کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب میں باغی لیڈران بی جے پی کے لیے سر درد بن گئے ہیں، ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ایم مودی مبینہ طور پر باغی امیدوار کو فون کر کے انتخاب سے ہٹنے کو کہہ رہے ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

’’میں کچھ نہیں سنوں گا، تم الیکشن سے ہٹ جاؤ، باقی ساری ذمہ داری میری...۔‘‘ یہ الفاظ مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہیں جو ہماچل پردیش کے کانگڑا میں بی جے پی کے باغی امیدوار کرپال پرمار سے خود فون کر کے انتخاب نہیں لڑنے کو کہہ رہے ہیں۔ اس بات چیت پر مبنی مبینہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ حالانکہ ’قومی آواز‘ اس ویڈیو کی صداقت کا دعویٰ نہیں کرتا۔ دراصل کرپال پرمار کو کانگڑا ضلع کی فتح پور سیٹ سے ٹکٹ نہیں ملی تو میدان میں بطور آزاد امیدوار اتر گئے۔ اب پی ایم مودی انھیں فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ انتخاب مت لڑو۔

Published: undefined

اس ویڈیو کو یوتھ کانگریس صدر سرینواس بی وی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ’’کیا دن آ گئے ہیں ہندوستان کے وزیر اعظم کے۔‘‘ انھوں نے آگے لکھا ہے کہ ہماچل میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے اور خوف صاف جھلک رہا ہے۔

Published: undefined

سرینواس بی وی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں انتخابی کمیشن سے اس معاملے میں نوٹس لینے کی گزارش کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہماچل میں نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 2 دن قبل ختم ہو چکی ہے، ایسے میں کسی امیدوار کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined