قومی خبریں

فون کال کی شرح بڑھنے سے مہنگائی میں بھی ہوگا اضافہ: آر بی آئی گورنر

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ موبائل کال کی شرحوں میں اضافہ کا اثر مہنگائی پر بھی پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال مہنگائی قابو میں ہے، لیکن جنوری سے مارچ کے درمیان اس میں تیزی آ سکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مستقبل قریب میں مہنگائی زیادہ ہونے کی فکر ظاہر کرتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو کہا کہ ٹیلی کام آپریٹروں کے ذریعہ حال میں ٹیرف بڑھانے کے اعلان سے ملک میں مہنگائی شرح بڑھے گی۔ انڈین ریزرو بینک (آر بی آئی) نے جمعرات کو حیرت انگیز طریقے سے ریپو ریٹ کو 5.15 فیصد پر بنائے رکھنے کا فیصلہ لیا۔ اس کے پیچھے اونچی شرح مہنگائی اور خوردنی مہنگائی کے آگے بڑھنے کے امکانات کا حوالہ دیا گیا۔

Published: undefined

آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی تجزیہ کے اعلان کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت میں شکتی کانت داس نے کہا کہ ’’کور مہنگائی کے ضمن میں اس کے موجودہ زون میں اسی طرح بنے رہنے کی امید ہے، جو 4 فیصد سے نیچے ہے... لیکن کچھ اشاروں سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی کام اور دیگر معاملوں سے جڑے کچھ فیصلے اس میں کردار نبھائیں گے اور ان کا مہنگائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ یہ امید ہے کہ مہنگائی اگلے سال کے دوسری سہ ماہی میں 3.8 فیصد ہو سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

شکتی کانت داس نے کہا کہ ’’موجودہ وقت میں مہنگائی شرح زیادہ ہے، جو کہ خوردنی اشیاء کی مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ ہمارا اندازہ بتاتا ہے کہ چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) میں فوڈ مہنگائی کی خصوصی طور سے بہت زیادہ رہنے کا امکان ہے او راس کا توازن آئندہ مہینوں میں کئی اسباب پر منحصر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ سبھی تین نجی ٹیلی کام کمپنیوں ووڈافون-آئیڈیا، بھارتی ائیرٹیل اور جیو نے پری-پیڈ ٹیرف پلان کو بڑھا دیا ہے او راس میں 40 سے 50 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ تین سال بعد کیا گیا اور سپریم کورٹ کے ذریعہ ایڈجسٹیڈ گراس ریونیو کے مدنظر سیکٹر کے مالی بحران سے گزرنے کے درمیان کیا گیا ہے۔ ووڈافون آئیڈیا اور ائیرٹیل کی ترمیم شدہ شرحیں منگل سے اثرانداز ہو گئیں اور جیو کی شرحیں جمعہ یعنی آج سے اثرانداز ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined