قومی خبریں

میزورم انتخاب: ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، 3 دسمبر کی جگہ اب 4 دسمبر کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

میزورم کی این جی او کوآرڈنیشن کمیٹی (این جی او سی سی) نے ریاستی اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

انتخابی کمیشن نے میزورم اسمبلی انتخاب کی ووٹ شماری سے متعلق تاریخ بدل دی ہے۔ ریاست میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 3 دسمبر 2023 سے بدل کر 4 دسمبر 2023 (پیر) کر دی گئی ہے۔ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں اور طقبات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے 3 دسمبر کو اتوار ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹ شماری کی تاریخ بدلنے کے لیے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ کمیشن نے پہلے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ کے ساتھ میزورم میں ووٹوں کی گنتی کے لیے 3 دسمبر کی تاریخ طے کی تھی۔ باقی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی طے پروگرام کے مطابق اتوار کو ہی ہوگی۔

Published: undefined

جمعہ کی شام کو انتخابی کمیشن نے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اسے میزورم کے مختلف علاقوں سے کئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں ریاست میں ووٹ شماری کی تاریخ کو 3 دسمبر (اتوار) سے بدل کر ہفتہ کے کسی دیگر دن کرنے کی گزارش کی گئی ہے، کیونکہ اتوار کے دن کی میزورم کے لوگوں میں خاص اہمیت ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے ان درخواستوں پر غور کرنے کے بعد میزورم اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹ شماری کی تاریخ کو 3 دسمبر سے بدل کر 4 دسمبر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل میزورم کی این جی او کوآرڈنیشن کمیٹی (این جی او سی سی) نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں سمیت سینکڑوں مردوں اور خواتین نے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا۔ بھیڑ کو این جی او سی سی کے سربراہ لال مچھوانا، جنرل سکریٹری مالساؤ ملیانا اور دیگر لیڈران نے خطاب کیا۔ این جی او سی سی چیف نے لوگوں کے مطالبہ پر انتخابی کمیشن کی خاموشی کو افسوسناک بتاتے ہوئے کہا کہ ’’مظاہرہ میزو طبقہ اور ان کے مذہب کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس کے علاوہ انھوں نے سیاسی پارٹیوں سے اتوار کو ووٹ شماری کے دن اپنے دفتر بند رکھنے کی گزارش کی۔ انھوں نے پارٹیوں اور امیدواروں کے نمائندوں سے بطور احتجاج 3 دسمبر کو پولنگ مراکز پر نہیں آنے کی گزارش کی۔ اہم احتجاجی مظاہرہ آئیزول میں راج بھون کے پاس ٹریزری اسکوائر پر منعقد کیا گیا، جبکہ دیگر ضلع ہیڈکوارٹرس میں بھی اسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

Published: undefined

منگل کو این جی او سی سی کے 5 رکنی نمائندہ وفد نے نئی دہلی میں انتخابی کمیشن کے افسران سے ملاقات کی تھی اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ اتوار (3 دسمبر) سے کسی دیگر دن کے لیے از سر نو مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 40 رکنی میزورم اسمبلی کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ شروع ہوئی تھی۔ 16 خواتین سمیت 174 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے 80 فیصد سے زیادہ ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ