
دہلی میں موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آدرش نگر کے لال باغ علاقہ میں گھر میں گھسے نابالغ کا بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ جمعہ کی صبح کا ہے۔ پولس نے غیر ارادتاً قتل کی دفعہ میں مقدمہ درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق آدرش نگر کے ایک مکان میں نابالغ ایک گھر میں چوری کرنے کے ارادے سے گیا تھا۔ تبھی گھر کے مالک نے اسے پکڑ لیا اور چور-چور کی آواز لگانے لگے۔ چوری کی بھنک لگتے ہی بھیڑ اکٹھا ہو گئی اور نابالغ کی زبردست پٹائی شروع کر دی۔ خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچی اور اس وقت تک لڑکا پٹائی کے سبب بیہوش ہو چکا تھا۔ پولس نے فوراً اسے اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
کچھ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آدرش نگر کے لال باغ کلسٹر میں جمعہ کی صبح تقریباً 4 بجے ایک گھر میں پڑوس میں رہنے والا نابالغ ساحل گھر میں گھس گیا۔ اسی دوران مکان مالک مکیش کی نیند کھل گئی اور اس نے مبینہ طور پر چوری کرنے کی نیت سے گھسے ساحل کو دیکھ لیا۔ جیسے ہی اس نے چور-چور کی آواز لگائی، سبھی لوگ جاگ گئے اور جمع بھیڑ نے ساحل کی پٹائی کر دی۔ خبر ملنے پر وہاں پہنچی پولس نے ساحل کو بابو جگجیون رام اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
Published: undefined
بچے کی ماں نے ایک ہندی نیوز ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’رات 2 بجے سے ہمارے بیٹے کو پیٹا جا رہا تھا اور صبح 6 بجے تک وہ اسے پیٹتے رہے۔ میرا 15 سال کا بیٹا تھا جو کہ گھر کا خرچ چلاتا تھا۔ اب اس کی دو بہنوں اور تین بھائیوں کی پرورش کون کرے گا۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’یہ سبھی بچے روزانہ ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے اور انہوں نے ہی میرے بیٹے کی جان لی۔ اب ہمیں انصاف چاہیے۔‘‘
Published: undefined
پولس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ چوری کے مقصد سے لال باغ علاقہ کے ایک گھر میں گھسا تھا۔ مکان مالک اور پڑوسیوں نے لڑکے کو پکڑ لیا اور اس کی خوب پٹائی کی۔ بھیڑ کے ذریعہ پٹائی کے سبب اس کی موت ہو گئی۔ پولس نے اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مکان مالک مکیش سمیت 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ حالانکہ ابھی تک یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ مہلوک لڑکا وہاں چوری کرنے کے لیے گیا تھا یا کسی اور مقصد سے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جمعرات کو دہلی سے ملحق نریلا میں بھی موب لنچنگ کا ایک واقعہ سرزد ہوا تھا۔ یہاں بھی چوری کے شک میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولس کے مطابق جمعرات کی شب دو دوست اپنے گھر سے کچھ دور ایف بلاک میں ٹہل رہے تھے۔ اس وقت بجلی کٹی ہوئی تھی اور لوگ باہر ٹہل رہے تھے۔ الزام ہے کہ اسی بیچ ایک دوست دیوار پھلانگ کر منتوش ٹھاکر کے گھر کی چھت پر چڑھنے کی کوشش کرنے لگا۔ یہ دیکھ کر لوگوں نے اسے نیچے اتار کر لات گھونسوں سے پیٹنے لگے۔ سنگین حالت میں اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined