قومی خبریں

ملکی پور ضمنی انتخاب: اودھیش پرساد نے کہا ’جمہوریت کا قتل کیا گیا، الیکشن کمیشن بے بس نظر آیا‘

اکھلیش یادو نے کہا کہ ’’پی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی طاقت کا سامنا بی جے پی ووٹ کی بنیاد پر نہیں کر سکتی ہے اس لیے وہ انتخابی مشنری کا غلط استعمال کر کے جیتنے کی کوشش کرتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اودھیش پرساد / آئی اے این ایس</p></div>

اودھیش پرساد / آئی اے این ایس

 

اترپردیش کے ملکی پور میں ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو واضح فرق سے شکست دے کر جیت حاصل کر لی ہے۔ بی جے پی کے چندر بھانو پاسوان نے سماج وادی پارٹی کے اجیت پرساد کو شکست دی ہے۔ سماج وادی پارٹی کی شکست کے بعد فیض آباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے بی جے پی پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی پور میں ووٹنگ کے دوران بڑے پیمانے پر گڑبڑی کی گئی ہے۔

Published: undefined

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا کہ اگر ملکی پور میں آزادانہ طور ووٹنگ ہوتی تو یہاں تاریخ رقم ہو جاتی۔ بی جے پی کے مینڈیٹ کو چشمے سے دیکھنا پڑتا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے امیدوار اجیت پرساد لاکھوں ووٹوں کی فرق سے جیت درج کرتے۔ لیکن ملکی پور اسمبلی حلقہ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی جو چوری ہوئی ہے وہ جمہوریت کا قتل ہے۔ اس کے بعد بھی الیکشن کمیشن بے بس نظر آیا۔ میں نے اپنے 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا ہے۔

Published: undefined

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی ملکی پور ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’پی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی طاقت کا سامنا بی جے پی ووٹ کی بنیاد پر نہیں کر سکتی ہے اس لیے وہ انتخابی مشنری کا غلط استعمال کر کے جیتنے کی کوشش کرتی ہے۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’اس طرح کے انتخابی دھاندلی کرنے کے لیے جس سطح پر افسران کی ہیرا پھیری کرنی ہوتی ہے وہ 1 حلقہ اسمبلی میں تو ممکن ہو سکتی ہے لیکن 403 اسمبلی سیٹوں میں یہ ’چار سو بیسی‘ نہیں چلے گی۔ اس بات سے بی جے پی والے بھی بخوبی واقف ہیں اس لیے بھاجپائیوں نے ملکی پور کا ضمنی انتخاب ملتوی کیا تھا۔ پی ڈی اے مطلب 90 فیصد عوام نے خود اپنی آنکھوں سے یہ دھاندلی دیکھی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined